نوادہ میں امت شاہ نے کہا : بہار میں بی جے پی کو موقع دیجئے، دنگائیوں کو سیدھا کردیں گے

نوادہ میں امت شاہ نے کہا : بہار میں بی جے پی کو موقع دیجئے، دنگائیوں کو سیدھا کردیں گے

نوادہ میں امت شاہ نے کہا : بہار میں بی جے پی کو موقع دیجئے، دنگائیوں کو سیدھا کردیں گے

Amit Shah In Bihar: وزیراعلی نتیش کمار اور جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ پر نشانہ سادھتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اگر آپ دونوں کو لگتا ہے کہ آپ کو دوبارہ بی جے پی کی حمایت ملے گی تو یہ بھول جائیں، آپ کے لئے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہو چکے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bihar | Nawada
  • Share this:
    نوادہ : بہار کے دورے پر پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوادہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بڑا بیان دیا ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار اور جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ پر نشانہ سادھتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اگر آپ دونوں کو لگتا ہے کہ آپ کو دوبارہ بی جے پی کی حمایت ملے گی تو یہ بھول جائیں، آپ کے لئے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہو چکے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ میں بہار کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اب ہم نتیش کمار کے ساتھ اتحاد نہیں کرنے والے ہیں۔

    وہیں اس سے پہلے امت شاہ نے کہا کہ آج مجھے ساسارام ​​جانا تھا، جہاں مجھے سمراٹ اشوک کے لئے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرنی تھی۔ لیکن ساسارام ​​میں تشدد پھیل گیا ہے، وہاں ہنگامہ ہے، اس لتے میں نہیں جا سکا، میں جلد ہی ساسارام ​​جاؤں گا۔ وہیں امت شاہ نے جے ڈی یو کے قومی صدر پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ میں ملک کا وزیر داخلہ ہوں، اس لئے مجھے پورے ملک کے ساتھ ساتھ بہار کی بھی فکر ہے۔

    ساسارام ​​اور نالندہ تشدد پر بات کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ میں بہار کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ 2024 میں بہار میں 40 سیٹیں دیں اور 2025 میں بی جے پی کی حکومت بنائیں۔ فسادیوں کو الٹا لٹکا کر سیدھا کریں گے۔ ہم خوشامد کی سیاست نہیں کرتے ہیں، ساسارام ​​اور نالندہ کے واقعہ سے دل دکھی ہے۔

    وزیراعلی نتیش کمار پر نشانہ سادھتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ وہ کرسی کے لئے لالو یادو کی حمایت نہیں چھوڑ پا رہے ہیں۔ لیکن بی جے پی کی کوئی مجبوری نہیں ہے۔ وہیں امت شاہ نے لالو پرساد کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ نتیش کمار وزیراعظم بنیں گے اور نتیش جی آپ کے بیٹے تیجسوی یادو کو وزیراعلیٰ بنائیں گے تو امید چھوڑ دیجئے ، کیونکہ نہ تو نتیش کمار ہی وزیراعظم نہیں بنیں گے اور نہ ہی نتیش کمار تیجسوی کو وزیر اعلی بنائیں گے۔

    یہ بھی پڑھئے: سائبرآباد پولیس نے بڑے پیمانے پر ڈیٹا چوری کا کیا پردہ فاش، ملزم نے 70 کروڑ کا چرایا ڈیٹا


    یہ بھی پڑھئے: فروری 2023 میں 45 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی اکاؤنٹس معطل، یہ ہے اس کی وجہ



    وزیر داخلہ نے کہا کہ الگ الگ مقامات پر ذات پات کی سیاست کرنے والے نتیش کمار اور بدعنوانی کے علمبردار لالو یادو کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بلیک مارکیٹنگ اور بدعنوانی سے صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی نجات دلائیں گے۔ امت شاہ نے کہا کہ نتیش کمار جی، آپ نے کئی بار لوگوں کو دھوکہ دیا، جس یو پی اے کے ساتھ آپ گئے، اس نے بہار کو کیا دیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: