உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hajj 2022: سعودی حکومت کی نئی گائیڈلائنس کا بہار کے عازمین پر پڑا ہے بڑا اثر، جانئے کیسے

    Hajj 2022: سعودی حکومت کی نئی گائیڈلائنس کا بہار کے عازمین پر پڑا ہے بڑا اثر، جانئے کیسے

    Hajj 2022: سعودی حکومت کی نئی گائیڈلائنس کا بہار کے عازمین پر پڑا ہے بڑا اثر، جانئے کیسے

    Hajj 2022 Guidelines : سعودی حکومت نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے حج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس نئی گائیڈ لائن کا سب سے زیادہ اثر بہار میں عازمین حج پر پڑا ہے۔

    • Share this:
      پٹنہ : سعودی حکومت نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے حج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس نئی گائیڈ لائن کا سب سے زیادہ اثر بہار میں عازمین حج پر پڑا ہے۔ اس سال بہار سے 2972 ​​عازمین حج نے مقدس سفر پر جانے کیلئے درخواست دی تھی، جن میں سے 50 فیصد ایسے ہیں جن کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے ۔ دوسری جانب 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر روک کے بعد حج پر جانے کے لئے فارم بھرنے کا ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ بہار حج کمیٹی کے دو مرتبہ چیئرمین رہ چکے مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں سعودی حکومت سے بات چیت کرنی چاہئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اس سال صرف 10 لاکھ عازمین ہی ادا کرسکیں گے حج، سن رسیدہ افراد کو لے کر بھی بڑا فیصلہ


      خیال رہے کہ سعودی حکومت نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے حج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل گرین سگنل دیا گیا تھا جس کی وجہ سے معمر افراد نے بھی 16 دسمبر 2021 سے حج فارم بھرے تھے۔ اب سعودی حکومت نے ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن کی عمر 30 اپریل 2022 کو 65 سال سے زیادہ ہے، انہیں سفر حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بڑی عمر کے لوگوں کے کورونا کا اندیشہ اس کی وجہ بتائی جارہی ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اس سال بھی سعودی عرب نے اپنے حج کو لے کر کچھ بندشیں عائد کی ہیں ۔ ان کے تحت اس سال صرف 10 لاکھ لوگ ہی فریضہ حج کی ادائیگی کرسکیں گے ۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس سال ملک کے اندر اور باہر سے آنے والے وہ فرزندان توحید ہی حج ادا کرپائیں گے ، جنہوں نے ٹیکے کی سبھی ڈوز لگوا لی ہوں گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ: عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ضروری: یہاں جانئے گائیڈ لایئنس


      سعودی وزارت حج کے مطابق کہ رواں سال حج 65 سال سے کم عمر عازمین کے لیے ہوگا اور دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج ادا کرسکیں گے۔ غیر ملکی عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

      خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: