پٹنہ۔ بہار کے پٹنہ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ یہاں ایک پرندہ GoAir کے جہاز سے ٹکرا گیا۔ فی الحال تمام مسافر محفوظ ہیں۔ جانکاری کے مطابق گو ایئر کی فلائٹ منگل کو بنگلور سے پٹنہ آ رہی تھی۔ اس دوران ایک پرندہ طیارے کے پروں سے ٹکرا گیا۔ فلائٹ کے آنے کا وقت 11:35 تھا لیکن پرندہ اترنے سے پہلے ہی ٹکرا گیا۔ حالنکہ پائلٹ کی سمجھداری کے چلتے بڑا حادثہ ٹل گیا اور طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ طیارے کے پروں میں معمولی خرابی ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت طیارہ رن وے پر کھڑا ہے۔ ٹیکنیکل افسران نے طیارے کا معائنہ کیا ہے۔ طیارہ مکمل طور پر مسافروں سے بھرا ہوا تھا اور اس میں 170 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ٹھیک ہونے پر واپس بھیج دیا جائے گا۔ ساتھ ہی مسافروں کو دوسرے طیارے سے بھیجنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ تمل ناڈو میں دردناک حادثہ: آپس میں ٹکرائیں 6 گاڑیاں، ایک ہی کنبے کے 5افراد کی موت
بتا دیں کہ اس وقت پٹنہ ہوائی اڈے پر 40 جوڑے طیارے آپریٹ کا کام رہے ہیں۔ تاہم اس وقت گھنے کہرے کے پیش نظر طیاروں کا آپریشن کافی متاثر ہو رہا ہے۔ کم وزیبلٹی کی وجہ سے طیارے آئے دن تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر صبح اور شام کو آنے والی فلائٹ کافی متاثر ہوئی ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔