وزیر اعلی نتیش کمار نے دیا کمان سونپنے کا اشارہ تو تیجسوی نے کہا: پہلا چیلنج 2024 کا لوک سبھا الیکشن
وزیر اعلی نتیش کمار نے دیا کمان سونپنے کا اشارہ تو تیجسوی نے کہا: پہلا چیلنج 2024 کا لوک سبھا الیکشن ۔ (News18 Hindi)
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار میں سال 2025 کے اسمبلی الیکشن کیلئے تیجسوی یادو کو کمان سونپنے کی بات کہہ کر ہلچل مچادی ہے ۔ حالانکہ آر جے ڈی کے نوجوان لیڈر اور ریاست کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعلی نتیش کمار کی رہنمائی میں مل کر کام کررہے ہیں ۔
پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار میں سال 2025 کے اسمبلی الیکشن کیلئے تیجسوی یادو کو کمان سونپنے کی بات کہہ کر ہلچل مچادی ہے ۔ حالانکہ آر جے ڈی کے نوجوان لیڈر اور ریاست کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعلی نتیش کمار کی رہنمائی میں مل کر کام کررہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے سامنے پہلا چیلنج سال 2024 کا لوک سبھا الیکشن ہے، جس میں مہاگٹھ بندھن مل کر لڑے گا ۔
دراصل وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل کو واضح طور پر اشارہ دیا کہ وہ ریاست کی کمان تیجسوی یادو کو سونپ سکتے ہیں ۔ بہار میں 2025 کے اسمبلی الیکشن کیلئے تیجسوی یادو کو قیادت دینے پر نتیش کمار نے میڈیا کے سامنے کہا کہ میں یہ شروع سے کہہ رہا ہوں ..... وہ (تیجسوی یادو) یقینی طور پر کریں گے ، آپ اس کو صحیح سمجھتے ہیں؟
اس پر جب صحافیوں نے تیجسوی سے ردعمل لینے کی کوشش کی تو انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہم ایک ساتھ سرکار چلا رہے ہیں، ہمیں اپنے سامنے اہم چیلنج پر دھیان مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور وہ 2024 کا لوک سبھا الیکشن ہے ۔
بتادیں کہ آر جے ڈی کے بانی صدر لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے تجسوی نے سال 2020 کے بہار اسمبلی الیکشن میں مہا گٹھ بندھن کی قیادت کی تھی ، جس نے اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا تھا ۔ اس الیکشن میں نتیش کمار این ڈی اے کے ساتھ تھے اور ان کے اتحاد کو بڑی مشکل سے جیت ملی تھی ۔
سال 2020 کا اسمبلی الیکشن نتیش کمار کی جے ڈی یو اور بی جے پی نے مل کر لڑا تھا ۔ اس میں جے ڈی یو کو بہار کی 243 رکنی اسمبلی میں صرف 45 سیٹیں ملی تھیں ۔ وہیں بی جے پی کو 74 سیٹوں پر جیت ملی تھی ۔ نتیش کمار کو ہی این ڈی اے اتحاد کا وزیراعلی بنایا گیا تھا ۔ حالانکہ کچھ ہی وقت بعد دونوں پارٹیوں میں اختلافات بڑھ گئے اور نیتش کمار نے این ڈی اے سے ناطہ توڑ کر آر جے ڈی سے ہاتھ ملا لیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔