آنند موہن کی رہائی کا معاملہ پہنچا سپریم کورٹ، جی کرشنیا کی بیوی نے داخل کی عرضی، واپس جیل بھیجنے کا مطالبہ
آنند موہن کی رہائی کا معاملہ پہنچا سپریم کورٹ، جی کرشنیا کی بیوی نے داخل کی عرضی، واپس جیل بھیجنے کا مطالبہ
Uma Krishnaiah Files Petition Against Anand Mohan: جی کرشنیا قتل معاملہ کے ملزم رہے بہار کے سابق ممبر پارلیمنٹ آنند موہن کی رہائی کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے ۔ جی کرشنیا کی بیوی اوما کرشنیا نے آنند موہن کی رہائی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔
پٹنہ : اس وقت سابق ممبر پارلیمنٹ آنند موہن سے وابستہ بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ دراصل گوپال گنج کے اس وقت کے ڈی ایم جی کرشنیا قتل معاملہ کے ملزم رہے بہار کے سابق ممبر پارلیمنٹ آنند موہن کی رہائی کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے ۔ جی کرشنیا کی بیوی اوما کرشنیا نے آنند موہن کی رہائی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔
گوپال گنج میں مارے گئے ڈی ایم جی کرشنیا کی بیوی اوما کرشنیا نے آنند موہن کو پھر سے جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ اوما نے بہار سرکار کے قانون میں تبدیلی کے نوٹیفکیشن کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بتادیں کہ آنند موہن کی رہائی کے بعد ہی اوما نے کہا تھا کہ عوام آنند موہن کی رہائی کا کی مخالفت کرے گی، اس کو واپس جیل بھیجنے کی مانگ کرے گی ۔ انہیں رہا کرنا غلط فیصلہ ہے ۔ وزیراعلی کو اس طرح کی چیزوں کو بڑھاوا نہیں دینا چاہئے ۔ وہیں آنند موہن کی رہائی پر جی کرشنیا کی بیٹی پدما نے بھی کہا تھا کہ آنند موہن سنگھ کا آج جیل سے رہا ہونا ہمارے لئے بہت دکھ کی بات ہے ۔ سرکار کو اس فیصلہ پر از سر نو غور کرنا چاہئے ۔ میں نتیش کمار جی سے اپیل کرتی ہوں کہ اس فیصلہ پر دوبارہ غور کریں ۔ اس فیصلہ سے ان کی سرکار نے ایک غلط مثال قائم کی ہے ۔ یہ صرف ایک فیملی کے ساتھ نہیں بلکہ پورے ملک کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ ہم اس فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے ۔
آندھرا پردیش کے آئی اے ایس ایسوسی ایشن نے بھی گوپال گنج کے سابق ضلع افسر جی کرشنیا کے قتل کے قصورواروں کی رہائی پر اعتراض ظاہر کیا ہے اور بہار سرکار سے اپنے فیصلہ پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی ہے ۔
دراصل بہار کی نتیش کمار سرکار نے قانون میں تبدیلی کرکے آنند موہن کے ساتھ ایک درجن جیلوں میں بند 27 قیدیوں کو آزاد کرنے کا حکم جاری کیا تھا ، جس کے بعد جمعرات کو آنند موہن جیل سے باہر آگئے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔