Land For Job Scam: سات گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد باہر نکلی لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی
Land For Job Scam: سات گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد باہر نکلی لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی ۔ فائل فوٹو ۔
Land For Job Scam: آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کی بڑی بیٹی میسا بھارتی سے اس کیس میں ہفتہ کو طویل پوچھ گچھ ہوئی ہے ۔ میسا بھارتی ہفتہ کی شام پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کے دفتر سے باہر آئیں ۔
نئی دہلی : زمین کے بدلے نوکری سے وابستہ معاملہ میں جانچ ایجنسیوں کی لالو پرساد یادو کی فیملی سے پوچھ گچھ لگاتار جاری ہے ۔ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کی بڑی بیٹی میسا بھارتی سے اس کیس میں ہفتہ کو طویل پوچھ گچھ ہوئی ہے ۔ میسا بھارتی ہفتہ کی شام پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کے دفتر سے باہر آئیں ۔
معلومات کے مطابق میسا بھارتی سے تقریبا سات گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ ای ڈی کی پوچھ گچھ کے بعد میسا بھارتی نے کہا کہ آج کی پوچھ گچھ پوری ہوئی، ابھی کچھ زیادہ نہیں بولنا ہے، کیونکہ ابھی جانچ عمل جاری ہے ۔ میسا نے بتایا کہ آج جو بھی سوالات مجھ سے پوچھے گئے، ان سبھی سوالات کا جواب ہم نے دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگے جب بھی ہمیں پوچھ گچھ کیلئے بلایا جائے گا، جانچ ایجنسی کو تعاون کرتے ہوئے ضرور آوں گی ۔ اس سے پہلے لنچ بریک کے بعد لالو پرساد یادو کی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی سے دوسرے راونڈ کی پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔
میسا کو ایک گھنٹے کیلئے بریک دیا گیا تھا ۔ میسا بھارتی سے زمین کے بدلے نوکری سے وابستہ معاملات میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔