ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد ، دس افراد گرفتار

بہار میں دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ علاقے سے پولیس نے آج دس افراد کو گرفتار کرکے ہتھیاروں کا ذخيرہ برآمد کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2018 11:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد ، دس افراد گرفتار
فوٹو نیوز 18۔

پٹنہ : بہار میں دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ علاقے سے پولیس نے آج دس افراد کو گرفتار کرکے ہتھیاروں کا ذخيرہ برآمد کیا ہے۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ گاندھی میدان تھانہ علاقہ کے لوکش ٹاور کے قریب گاڑی کی جانچ کے دوران شک کی بنیاد پر دو گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران، گاڑی سے دس بندوقیں اور کچھ کارتوس برآمد کی گئیں۔ اس کے بعد، دونوں گاڑیوں پر سوار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد نے خودکو سیکورٹی کمپنی کا گارڈ بتایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد کے سلسلے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ تاہم، گرفتار افراد شدہ نے تحقیقات میں ضبط شدہ ہتھیاروں کے بارے میں ابھی تک واضح معلومات فراہم نہیں کی ہے۔ پولیس پوچھ گچھ کرنے کے ساتھ ہی ہتھیاروں کی تصدیق کرنےمیں مصروف ہے۔

First published: Mar 30, 2018 11:01 PM IST