உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    داروغہ نے SP کی گاڑی کو غیرقانونی وصولی کیلئے روکا، تو پھر ریپیٹ ہوا فلم 'گنگاجل' کا یہ سین

    داروغہ نے SP کی گاڑی کو غیرقانونی وصولی کیلئے روکا، تو پھر ریپیٹ ہوا فلم 'گنگاجل' کا یہ سین

    داروغہ نے SP کی گاڑی کو غیرقانونی وصولی کیلئے روکا، تو پھر ریپیٹ ہوا فلم 'گنگاجل' کا یہ سین

    Bihar News: بتایا جارہا ہے کہ روپے کی لالچ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنے باس پر بھی ہاتھ ڈالنے سے پرہیز نہیں کیا ۔ غیر قانونی وصولی میں لگے اس پولیس افسر نے وصولی کیلئے ایس پی کو ہی روک لیا ۔

    • Share this:
      پٹنہ : مشہور فلم ساز پرکاش جھا کی فلم گنگا جل کا داروغہ منگنی رام والا سین لوگوں کے ذہن می اس قدر بیٹھ گیا ہے کہ اس کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ۔ اجے دیوگن کی اسٹارکاسٹ والی اس فلم کی چرچا بھی داروغہ والے سین کی وجہ سے کافی ہوتی ہے ، لیکن ریل لائف میں موضوع بحث رہے اس سین نے حقیقی زندگی کے ایس پی کو بھی چونکا دیا ۔ یہ معاملہ بہار شیخ پورہ ضلع کا ہے ۔ فلم کے سین کا یہ سچ یہاں اس وقت دیکھنے کو ملا جب پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے ذریعہ ضلع کے ایس پی کی گاڑی کو وصولی کیلئے روک دیا گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سپریم کورٹ پہنچا بے حال شوہر، کہا: 'میری بیوی کا پرائیویٹ پارٹ مردوں والا'، جانئے پورا معاملہ


      بتایا جارہا ہے کہ روپے کی لالچ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنے باس پر بھی ہاتھ ڈالنے سے پرہیز نہیں کیا ۔ غیر قانونی وصولی میں لگے اس پولیس افسر نے وصولی کیلئے ایس پی کو ہی روک لیا ۔ پھر کیا تھا وہ نہ صرف جائے واقعہ پر ہی معطل کردئے گئے بلکہ ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دیدیا گیا ہے ۔

      شیخ پورہ ایس پی کارتکیہ شرما نے خود اس معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کسار تھانہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر رنویر پرساد کو گاڑیوں سے غیر قانونی وصولی کے معاملہ میں فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے ۔ ایس پی نے دعوی کیا کہ چاندی پہاڑ سے پتھر اور دست لے کر نکلنے والی گاڑیوں سے یہ پولیس افسر لگاتار غیر قانونی وصولی کرتا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے پہنی اتنی مہنگی ڈریس، صرف ان کی گولڈن سینڈل کی قیمت ہی جان کر اڑ جائیں گے ہوش!


      رنویر پرساد کے بارے میں لوگوں نے ایس پی سے شکایت کی تھی کہ راستے میں بائیک سے آنے جانے والے لوگوں کو بھی پولیس کا رعب دکھا کر سو پچاس وصول لیتا تھا ۔ اس رشوت خور پولیس افسر کو پکڑنے کیلئے ایس پی کارتکیہ شرما خود وردی کے بغیر عام انسان کی طرح بائیک چلاکر جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔

      ملی جانکاری ک مطابق روپے وصولنے میں مگن اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے وصولی کیلئے ایس پی کو بھی ہاتھ دے کر روک دیا ، مگر جب نزدیک جاکر دیکھا تب اس کے ہوش اڑ گئے ۔ مگر اس وقت تک اس کی ساری کرتوتوں کو ایس پی اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے تھے ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے ۔

      گاڑیوں سے غیر قانونی وصولی کی وجہ سے ہی آٹھ پولیس اہلکاروں کو پندرہ دن قبل معطل کردیا گیا تھا ۔ یہ آٹھوں پولیس اہلکار شیخ پورہ اور چہرا تھانہ علاقہ سے وابستہ تھے ۔ آج کل ایس پی دیر رات سڑکوں پر نکل کر وصولی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے میں مصروف ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: