ہوم » نیوز » وطن نامہ

بہار میں ریل حادثہ ، پروانچل ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترے ، مچی افراتفری

بہارمیں منگل کو ریل حادثہ پیش آیا ہے۔ مظفرپور کے پاس پروانچل ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ حالانکہ اس دوران کسی کے مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ ریلوے نے اس حادثہ کے فورا بعد ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردئے ہیں ۔

  • Share this:
بہار میں ریل حادثہ ، پروانچل ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترے ، مچی افراتفری
بہار میں ریل حادثہ ، پروانچل ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترے ، مچی افراتفری ۔ علامتی تصویر ۔

بہارمیں منگل کو ریل حادثہ پیش آیا ہے۔ مظفرپور کے پاس پروانچل ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ حالانکہ اس دوران کسی کے مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ ریلوے نے اس حادثہ کے فورا بعد ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ جانکاری بھی دی گئی ہے کہ جلد ہی سیکشن پر ریل ٹریفک پھر سے بحال کردی جائے گی ۔ فی الحال ڈبوں کو صحیح کرنے اور لوگوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے ۔


ٹرین کے ڈبے پٹری سے اترنے کے ساتھ ہی مسافروں میں افراتفری مچ گئی ، لیکن ڈرائیور نے سوجھ بوجھ دکھاتے ہوئے ٹرین کو صحیح وقت پر روک لیا اور کسی کے بھی مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ حالانکہ کچھ لوگوں کو اس دوران ہلکی چوٹ ضرور آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ مظفرپور کے ستولی اسٹیشن کے پاس پیش آیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے افسران اور امدادی ٹیم کے ارکان جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔




حادثہ پیش آنے کے کچھ دیر بعد ہی ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردئے ۔ یہ ہیلپ لائن نمبر سمستی پور ، مظفرپور ، سونپور ، حاجی پور ، جہاجہ کے ہیں ۔ ریلوے افسران کے مطابق حالانکہ کوئی موت نہیں ہوئی ہے ، لیکن مسافروں کی خیریت جاننے کیلئے ریلوے نے یہ ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں ۔

کیسے پیش آیا حادثہ ؟

ریل حادثہ کیسے پیش آیا ، ابھی اس بات کی جانکاری نہیں مل سکی ہے ۔ ریلوے نے بھی فی الحال اس سلسلہ میں کوئی آفیشیل جانکاری نہیں دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریل حادثہ کیسے ہوا اور اس کا ذمہ دار کون ہے تھا ، اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 20, 2020 08:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading