ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

چھتیس گڑھ: باجی پور میں نکسلیوں سے تصادم، سیکورٹی اہلکاروں کے پانچ جوان شہید

چھتیس گڑھ (Chhattisgarh) کے باجی پور (Bijapur) میں سیکورٹی اہلکاروں کے جوانوں اور نکسلیوں (Naxalite) کے درمیان تصادم چل رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح سے ہی شروع ہوئے تصادم میں ایک جوان کے شہید ہونے کی خبر ہے۔

  • Share this:
چھتیس گڑھ: باجی پور میں نکسلیوں سے تصادم، سیکورٹی اہلکاروں کے پانچ جوان شہید
باجی پور میں نکسلیوں سے تصادم، سیکورٹی اہلکاروں کا ایک جوان شہید

باجی پور: چھتیس گڑھ (Chhattisgarh) کے باجی پور (Bijapur) میں سیکورٹی اہلکاروں کے جوانوں اور نکسلیوں (Naxalite) کے درمیان تصادم چل رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح سے ہی شروع ہوئے تصادم میں ایک جوان کے شہید ہونے کی خبر ہے۔ وہیں چار دیگر سنگین طور پر زخمی ہیں۔ ضلع کے تریم تھانہ علاقے کے سنگریل اور پورنیا کے درمیان علاقے میں تصادم ہونے کی اطلاع مل رہی ہے۔ ساتھ ہی کچھ نکسلیوں کے مارے جانے کی بھی خبر ہے۔


ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی نے اطلاع دی کہ تصادم کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ وہیں چار دیگر سنگین طور پر زخمی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں کچھ نکسلیوں کے بھی مارے جانے کا اندیشہ ہے، لیکن فی الحال انہوں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔




باجی پور کے ایس پی کملوچن کشیپ نے بتایا کہ بڑا انکاونٹر چل رہا ہے۔ حادثہ کی اطلاع جمع کی جارہی ہے۔ بستر رینج کے آئی جی سندراج پی نے بھی تصادم کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہی بستر رینج کے نارائن پور ضلع میں بھی نکسلیوں نے ڈی آر جی کے جوانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس میں 4 جوانوں کی شہادت ہوئی تھی۔ اس کے بعد آج پھر سے نکسلیوں کے ساتھ تصادم باجی پور میں ڈی آر جی جوانوں کے ساتھ ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ باجی پور میں ڈی آر جی کے تقریباً 5 جوان بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 03, 2021 04:36 PM IST