ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہائی کورٹ کے فیصلہ پر بلقیس بانو نے کہا : ملک کے نظام عدل پر اعتماد میں اضافہ ہوا

بلقیس بانو اجتماعی آبروریزی معاملہ میں بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کی تعریف کرتے ہوئے متاثرہ بلقیس بانو نے کہا ہے کہ اس سے ایک بار پھر ان کا ملک کے نظام عدل پر اعتمادم میں اضافہ ہوا ہے۔

  • IANS
  • Last Updated: May 05, 2017 12:01 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہائی کورٹ کے فیصلہ پر بلقیس بانو نے کہا : ملک کے نظام عدل پر اعتماد میں اضافہ ہوا
بلقیس بانو: فائل فوٹو۔

بلقیس بانو اجتماعی آبروریزی معاملہ میں بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کی تعریف کرتے ہوئے متاثرہ بلقیس بانو نے کہا ہے کہ اس سے ایک بار پھر ان کا ملک کے نظام عدل پر اعتمادم میں اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے اس معاملہ میں نچلی عدالت کے 11 ملزمان کو مجرم ٹھہرائے جانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ ساتھ ہی ساتھ پانچ پولیس اہلکاروں کو بری کئے جانے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو بھی عدالت نے پلٹ دیا۔

عدالت کے فیصلہ کی تعریف کرتے ہوئے بلقیس بانو نے اپنے وکیل کے ذریعہ دیے بیان میں کہا کہ وہ شکر گزار ہیں اور اس فیصلے نے ایک بار پھر ان کا ملک کے نظام انصاف پر اعتماد کو جگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسان، شہری، خاتون اور ماں کے طور پر میرے حقوق کی بے حد 'وحشیانہ طریقے سے خلاف ورزی کی گئی تھی ، لیکن ہمارے ملک کے جمہوری ادارے میں میرا اعتماد برقرار رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب میرا خاندان اور میں محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایک بار پھر اپنی زندگی بے خوف ہوکر جی سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بلقیس کے ساتھ تین مارچ 2002 کو گجرات فسادات کے دوران ایک گاوں میں اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی۔ بلقیس اور اہل خانہ پر ایک مشتعل ہجوم نے حملہ کر دیا تھا، جس میں ان کے خاندان کے متعدد ارکان کی موت بھی ہو گئی تھی۔

First published: May 05, 2017 12:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading