سوچھ بھارت مہم کے لئے وزیر اعظم مودی مودی کو امریکہ میں ملے گا یہ بڑا اعزاز

حال ہی میں بحرین کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازے جاچکے وزیراعظم نریندرمودی کو ان کے انوکھے’سوچھ بھارت ابھیان‘ کےلئے بل میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے نوازا جائےگا۔

Sep 02, 2019 08:36 PM IST | Updated on: Sep 02, 2019 08:36 PM IST
سوچھ بھارت مہم کے لئے وزیر اعظم مودی مودی کو امریکہ میں ملے گا یہ بڑا اعزاز

سوچھ بھارت مہم کے لئے وزیر اعظم مودی مودی کو امریکہ میں ملے گا یہ بڑا اعزاز

حال ہی میں بحرین کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازے جاچکے وزیراعظم نریندرمودی کو ان کے انوکھے’سوچھ بھارت ابھیان‘ کےلئے بل میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے نوازا جائےگا۔ وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی سوچھ بھارت مہم کو پوری دنیا میں زبردست پہچان ملی ہے اور اب وہ اپنے امریکی دورے کے دوران بل گیٹس اعزاز سے بھی نوازے جائیں گے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایک اور اعزاز۔ ملک کے ہر شہری کےلئے فخر کا ایک اور لمحہ ، کیونکہ وزیراعظم نریندرمودی کی محنت اور انوکھی پہل کو دنیا بھر میں ستائش مل رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی کو امریکی دورے کے دوران بل میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اعزاز سے نوازے گی۔

Loading...

مسٹر مودی کو اس سےپہلے روس،افغانستان اور متحدہ عرب امارات کا سب بڑا شہری اعزاز مل چکا ہے۔کئی اسلامک ملکوں نے بھی انہیں اپنے معروف اعزاز سے نوازا ہے۔

Loading...