بپلب دیو کے 'بے تکے بول' سے ناراض مودی اور شاہ، دلی طلب کئے گئے

نئی دہلی۔ تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ بپلب دیو گزشتہ چند دنوں سے اپنے بے تکے بیانات کو لے کر سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔

Apr 30, 2018 11:28 AM IST | Updated on: Apr 30, 2018 11:33 AM IST
بپلب دیو کے 'بے تکے بول' سے ناراض مودی اور شاہ، دلی طلب کئے گئے

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب دیو: فائل فوٹو، پی ٹی آئی۔

نئی دہلی۔ تریپورہ کے نئے وزیر اعلیٰ بپلب دیو گزشتہ چند دنوں سے اپنے بے تکے بیانات کو لے کر سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ پہلے انہوں نے مہا بھارت میں انٹرنیٹ کو لے کر بیان دیا، اس کے بعد ڈائنا ہیڈن کو لے کر متنازعہ تبصرہ کیا اور اب انہوں نے سول سروسیز کو لے کر بے تکا بیان دیا ہے اور نوجوانوں کو گائے پالنے کی نصیحت تک دے دی ہے۔

خبر ہے کہ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے ان بیانات سے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور وزیراعظم مودی خاصا ناراض ہیں۔ انہی بیانات کو لے کر وزیر اعظم نے انہیں دلی طلب کیا ہے۔  بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ بپلب سے کہا گیا ہے کہ وہ 2 مئی کو دلی میں وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے سربراہ امت شاہ سے ملاقات کریں۔

Loading...

بی جے پی کے رہنما نے کہا، "پارٹی کے سینئر لیڈر دیو کے بیانات سے پیدا ہونے والے تنازعہ سے ناراض ہیں۔ دیو کچھ بھی بولتے جا رہے ہیں۔ مودی ان سے بات کریں گے۔"

دیو نے گزشتہ مہینے ہی تریپورہ کے وزیر اعلی کا حلف لیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں انہوں نے بہت سے ایسے بیانات دئیے ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بی جے پی کو زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Loading...