ہوم » نیوز » وطن نامہ

تری پورہ وزیراعلی بپلب دیب کے عجیب و غریب بیانوں پر امت شاہ نے کہا : نئے ہیں سمجھ جائیں گے

اپنے عجیب و غریب بیانات کیلئے تری پورہ کے وزیر اعلی ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں ۔ ان کی اس بیان بازی کو لے کر یہ مانا جارہا ہے کہ بی جے پی کی اعلی قیادت ان سے کافی ناراض ہے۔

  • Share this:
تری پورہ وزیراعلی بپلب دیب کے عجیب و غریب بیانوں پر امت شاہ نے کہا : نئے ہیں سمجھ جائیں گے
تری پورہ وزیراعلی بپلب دیب ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : اپنے عجیب و غریب بیانات کیلئے تری پورہ کے وزیر اعلی ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں ۔ ان کی اس بیان بازی کو لے کر یہ مانا جارہا ہے کہ بی جے پی کی اعلی قیادت ان سے کافی ناراض ہے۔ میڈیا میں گزشتہ دنوں یہ بھی خبر آئی تھی کہ بپلب دیب کے بیانوں سے پریشان ہوکر وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے دو مئی کو انہیں دہلی بلایا تھا۔

بپلب دیب کے ان بیانات کے بارے میں جب امت شاہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ بپلب دیب ابھی نئے ہیں ، سمجھ جائیں گے ۔ بپلب دیب کے مہابھارت کےد ور میں انٹرنیٹ ہونے کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی صدر سے سوال پوچھا گیاتھا۔ شاہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نئے ہیں ، سمجھ جائیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ امت شاہ نے تری پورہ کے وزیر اعلی کے کام کاج کی تعریف بھی کی۔

حال ہی میں بپلب دیب نے رویندر ناتھ ٹیگور کو لے کر ایک غلط بیان دیا تھا۔ ٹیگور کی 157 ویں سالگرہ پر دیب نے کہا تھا کہ ٹیگور نے انگریزوں کی مخالفت میں اپنا نوبیل انعام لوٹادیا تھا۔ جبکہ تاریخی حقیقت یہ ہے کہ ٹیگور نے 1919 میں جلیاں والا باغ قتل عام کی مخالفت میں اس وقت کے وائے سرائے لارڈ چیمس فورڈ کو نائٹ ہوڈ کا خطاب واپس کردیا تھا نہ کہ نوبیل انعام۔

First published: May 11, 2018 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading