உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال: بیربھوم تشدد پر PM Modi نے ظاہر کیا افسوس، بنگال کی CM ممتا بنرجی سے کہی یہ بڑی بات

    بیربھوم تشدد پر وزیر اعظم مودی نے ظاہر کیا افسوس

    بیربھوم تشدد پر وزیر اعظم مودی نے ظاہر کیا افسوس

    مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ہوئے تشدد (Birbhum violence) پر وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کا پہلا ردعمل آیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس مشتعل حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ریاست کی ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) حکومت ایسا گھناؤنا جرم کرنے والوں کو سزا ضرور دلائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ہوئے تشدد (Birbhum violence) پر وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کا پہلا ردعمل آیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس مشتعل حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ریاست کی  ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) حکومت ایسا گھناؤنا جرم کرنے والوں کو سزا ضرور دلائے گی۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مجرمین کو جلد سزا دلوانے کے لئے ریاستی حکومت جو بھی مدد مرکز سے چاہے گی، اسے مہیا کرائی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بات ایسے وقت میں کی ہے، جب بی جے پی بیر بھوم میں 8 لوگوں کو مبینہ طور پر زندہ جلائے جانے کے اس حادثہ کی سی بی آئی یا این آئی اے سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اسے ممتا حکومت کی طرف سے بٹھائی گئی ایس آئی ٹی جانچ پر بھروسہ نہیں ہے۔

      قابل ذکر ہے کہ بیربھوم ضلع میں رامپور ہاٹ (Rampurhat) کے بوگتئی گاوں میں منگل کی صبح تقریباً ایک درجن مکانات میں مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی تھی۔ اس میں دو بچوں سمیت 8 افراد کی جل کر موت ہوگئی تھی۔ الزام ہے کہ آگ زنی کے اس حادثہ کو ٹی ایم سی کے پنچایت سطح کے لیڈر بھادو پردھان کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے انجام دیا گیا تھا۔ بھادو پردھان کے قتل کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد کچھ لوگوں نے گاوں کے گھروں میں مبینہ طور پر آگ لگا دی تھی۔ بی جے پی اس کے لئے ٹی ایم سی حامی لوگوں پر الزام لگا رہی ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بیان دیا ہے کہ حادثہ کے قصورواروں پر کارروائی کی جائے گی، چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے وابستہ ہیں۔ اس حادثہ میں اب تک 20 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بیربھوم تشدد پر کولکاتہ HC سخت، کہا : 24 گھنٹوں میں رپورٹ دے بنگال حکومت

      وزیراعظم مودی نے کیا ورچوئل میسیج

      وزیر اعظم مودی نے بدھ کو کولکاتا کے وکٹوریا میموریل میں نوتعمیر شدہ وپلوی بھارت گیلری کا عملی طور پر افتتاح کرنے کے بعد بیر بھوم واقعہ کا ذکر کیا۔ اس تقریب میں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ اور مرکزی وزیر ثقافت جے کشن ریڈی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’میں مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ہوئے تشدد کے واردات پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اپنی جانب سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ریاستی حکومت، بنگال کی عظیم سرزمین پر ایسا گھناونا جرم کرنے والوں کو سزا ضرور دلوائے گی۔

      وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ میں بنگال کے لوگوں سے بھی گزارش کروں گا کہ ایسی واردات کو انجام دینے والوں کو، ایسے مجرمین کا حوصلہ بڑھانے والوں کو کبھی معاف نہ کریں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے میں ریاست کو اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ مجرمین کو جلد از جلد سزا دلوانے میں جو بھی مدد وہ چاہے گی، اسے دستیاب کرائی جائے گی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: