National Farmers Day 2021: سابق PM چودھری چرن سنگھ سے جڑا ہے آج کا بے حد خاص دن، جانیے تاریخ
کسانوں کے مقبول لیڈر چودھری چرن سنگھ کی پیدائش 23 دسمبر 1902 کو اُترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ہوا تھا۔ اُترپردیش کے وزیراعلیٰ کے طور پر اور مرکز میں فائنانس منسٹر کے طورپر انہوں نے گاوں اور کسانوں کو ترجیح دیتے ہوئے بجٹ بنایا تھا۔
کسانوں کے مقبول لیڈر چودھری چرن سنگھ کی پیدائش 23 دسمبر 1902 کو اُترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ہوا تھا۔ اُترپردیش کے وزیراعلیٰ کے طور پر اور مرکز میں فائنانس منسٹر کے طورپر انہوں نے گاوں اور کسانوں کو ترجیح دیتے ہوئے بجٹ بنایا تھا۔
میرٹھ: مرکزی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین (Farm Law) کو واپس لیے جانے کے بعد حال ہی میں کسانوں کا آندولن ختم ہوا ہے۔ زرعی ملک ہندوستان میں ہر سال 23 دسمبر کو قومی یوم کسان(National Farmers Day) منایا جاتا ہے۔ تاریخ کے صفحات میں 23 دسمبر کے دن کا تعلق ویسے تو تمام اتار چڑھاو سے ہے، لیکن قومی یوم کسان سابق وزیراعظم اور کسانوں کے مسیحا مانے جانے والے لیڈر چودھری چرن سنگھ (Chaudhary Charan Singh) کے جنم دن پر منایا جاتا ہے۔ دراصل اسی دن ہندوستان کے پانچویں وزیراعظم چودھری چرن سنگھ جنم ہوا تھا، جنہوں نے کسانوں کی زندگی اور حالات کو بہتر بنانے کے لئے کئی پالیسیوں کی شروعات کی تھی۔
کسانوں کے مقبول لیڈر چودھری چرن سنگھ کی پیدائش 23 دسمبر 1902 کو اُترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ہوا تھا۔ اُترپردیش کے وزیراعلیٰ کے طور پر اور مرکز میں فائنانس منسٹر کے طورپر انہوں نے گاوں اور کسانوں کو ترجیح دیتے ہوئے بجٹ بنایا تھا۔ چودھری چرن سنگھ نے اپنے دور میں زرعی سیکٹر کی ترقی میں اہم رول ادا کیا اور کسانوں کے مفاد کے لئے کئی کسان دوست پالیسیوں کا مسودہ تیار کیا تھا۔ وہ بھلے ہی بہت کم وقت کے لئے وزیراعظم تھے، لیکن انہوں نے ہندوستانی کسانوں کی ترقی کے لئے سخت محنت کی ہے۔ اُن کا ماننا تھا کہ ملک کے کسانوں سے دوست کی طرح پیش آنا چاہیے اور انہیں اُن کی محنت کا پھل ضرور ملنا چاہیے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی بھی کسانوں کو ملک کا سرتاج مانتے تھے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی ریڑھ مانا جاتا ہے۔ ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں کسانوں کے اہم رول سے واقف کروانے کے لئے بھی یہ دن منایا جاتا ہے۔ جولائی 1979 سے جنوری 1980 تک ملک کے وزیراعظم کے طور پر اپنی معیاد کے دوران چودھری چرن سنگھ نے کانوں کی زندگی اور اُن کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کئی اہم پالیسیاں بنائین۔ یقیناً اُن کی کوششیں رنگ لگائیں اور کسانوں کی حالت میں تبدیلی بھی آئی۔ کم وقت کے لئے پی ایم رہتے ہوئے بھی چودھری چرن سنگھ نے کسانوں کے لئے کئی منصوبے بنائے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔