ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کانگریس نےمزدوروں کا خرچ اٹھانےکا کیا اعلان تو بی جے پی نےمزدوروں کو بھڑکانےکا لگایا الزام

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس صوبہ کے 37 اضلاع میں دستک دے چکا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کےمریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر2960 ہوگئی ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس سے اب تک 162 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

  • Share this:
کانگریس نےمزدوروں کا خرچ اٹھانےکا کیا اعلان تو بی جے پی نےمزدوروں کو بھڑکانےکا لگایا الزام
وائرس بہت خطرناک ہے، لیکن کیا مجال ہے، مدھیہ پردیش کے ان جانبازوں کی پیشانی پر فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئےکبھی حرف آئے۔

بھوپال: لاک ڈاؤن 3.0 میں عوامی راحت کو لے کر حکومت کی جانب سے اعلان کے ساتھ عملی اقدامات تو شروع کر دئےگئے ہیں، لیکن مزدوروں کی مشکلات کم ہونے کا نام لے رہی ہیں۔ مزدوروں کی گھر واپسی اور سرکاری اعلانات کے بیچ ای پاس کو لے کر کلکٹر دفاتر کے سامنے آج بھی بھوپال، اندور اور دوسرے شہروں میں لمبی قطاریں دیکھنےکو مل رہی ہیں۔

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس صوبہ کے 37 اضلاع میں دستک دے چکا ہے۔ ایم پی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2960 ہو گئی ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس سے اب تک 162 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس کو شکست دے کر اب تک 859 لوگ اسپتال سے صحتمند ہوکر اپنےگھروں کو جا چکے ہیں۔ وہیں صوبہ کے مزدوروں کو گھر لانےکےلئے شیوراج سنگھ حکومت نے بسوں کے ساتھ ٹرینوں کا بھی انتظام شروع کردیا ہے۔ صوبہ کے 37000 مزدروں کو ملک کے مختلف صوبوں سے لانے کے لئے مدھیہ پردیش حکومت نے وزارت ریل سے 31 اسپیشل  ٹرین چلانے کی درخواست کی ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے مزدروں کو ان کے گھر تک پہنچانے اور ان کے اخراجات کانگریس پارٹی کی جانب سے اداکرنےکی سونیا گاندھی کے بیان کی کانگریس کے لیڈران اور کارکنان نے استقبال کیا تو بی جے پی نے اسے تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔


بی جے پی کے نائو در رامیشور شرما نے سونیا گاندھی کے بیان کو مزدروں کو بھڑکانے والے بیان سے تعبیر کیا ہے۔
بی جے پی کے نائو در رامیشور شرما نے سونیا گاندھی کے بیان کو مزدروں کو بھڑکانے والے بیان سے تعبیر کیا ہے۔


مدھیہ پردیش بی جے پی کے نائو در رامیشور شرما نے سونیا گاندھی کے بیان کو مزدروں کو بھڑکانے والے بیان سے تعبیر کیا ہے۔ رامیشورشرما کا کہنا ہےکہ اگر کانگریس کو مزدوروں کی اتنی فکر ہے تو وہ ریلوے میں 20-10 ہزار کروڑ روپیہ جمع کردے تاکہ اس سے مزدوروں کا کام ہو سکے، مگر کانگریس مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہتی ہے بلکہ مزدوروں کو بھڑکا کر ملک میں امن و شانتی کا فضا کو خراب کرنا چاہتی ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے سونیا گاندھی کے بیان کا استقبال کیا ہے۔ کمل ناتھ کہتے ہیں کہ صوبہ کے مزدور بس سے آئیں یا ٹرین سے ان کے اخراجات کانگریس ادا کرے گی اور کانگریس کےکارکنان ملک میں مزدوروں کی مدد کریں گے۔ کمل ناتھ نے شیوراج سنگھ حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ اگر بی جے پی کی نیت مزدوروں کو راحت دینےکی ہوتی تو ناسک سے آنے والی شرمک اسپیشل ٹرین کے مزدوروں سے کرایہ نہ وصول کیاجاتا۔

مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے سونیا گاندھی کے بیان کا استقبال کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے سونیا گاندھی کے بیان کا استقبال کیا ہے۔


کانگریس اور بی جے پی کورونا لاک ڈاؤن میں مزدوروں کی باتیں اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ صوبہ کی 24 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے اعلانات سے مزدوروں کو کتنا فائیدہ پہنچتا ہے اور مزدور ضمنی اسمبلی انتخابات میں کس پارٹی سے کتنا خوش ہوتے ہیں یہ انتخابات کے نتائج بتا دیں گے۔
First published: May 04, 2020 09:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading