بی جے پہ صدر امت شاہ کی صحت میں بہتری، ایک دو دن میں گھر آئیں گے واپس

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور وہ چند دنوں میں گھر واپس آ جائیں گے۔

Jan 17, 2019 09:32 PM IST | Updated on: Jan 17, 2019 09:33 PM IST
بی جے پہ صدر امت شاہ کی صحت میں بہتری، ایک دو دن میں گھر آئیں گے  واپس

فائل فوٹو

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور وہ چند دنوں میں گھر واپس آ جائیں گے۔ بی جے پی کے میڈیا شعبہ کے چیئرمین اور ایم پی انیل بلونی نے آج یہاں کہا کہ  امت شاہ کی صحت اب کافی حد تک ٹھیک ہے۔ وہ ایک دو دن میں اسپتال سے گھر واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے لوگوں کی نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔

امت شاہ کو سوائن فلو کی شکایت پر کل رات 9 بجے آل آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا ۔ بی جے پی کے صدر نے خود ہی ٹویٹ کرکے اس بارے میں اطلاع دی تھی۔

Loading...

دریں اثنا سردی اور بخار سے ایمس میں گزشتہ چند دنوں سے داخل قانون و انصاف ، الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرسادکی آج اسپتال سے چھٹی ہوگئی اور گھر واپس آگئے۔

بی جے پی صدر امت شاہ کو ہوا سوائن فلو، ایمس میں داخل، کہا جلد لوٹوں گا

Loading...