بی جے پی نے گوتم گمبھیرکومشرقی دہلی سے تو کانگریس نے وجیندر سنگھ کوجنوبی دہلی سے دیا ٹکٹ

بھارتیہ جنتاپارٹی نے پیر کے روز مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو امیدوار بنایاہے تو وہیں کانگریس نے مکے باز وجیندر سنگھ کو جنوبی دہلی لوک سبھا سیٹ سے رمیش بدھوڑی کے خلاف اپنا امیدوار بنایاہے ۔

Apr 23, 2019 12:00 AM IST | Updated on: Apr 23, 2019 12:01 AM IST
بی جے پی نے گوتم گمبھیرکومشرقی دہلی سے تو کانگریس نے وجیندر سنگھ کوجنوبی دہلی سے دیا ٹکٹ

علامتی تصویر

بھارتیہ جنتاپارٹی نے پیر کے روز مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو امیدوار بنایاہے ۔بی جے پی نے اس کے ساتھ ہی اپنے امیدواروں کی 24ویں فہرست بھی جاری کی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق گوتم گمبھیر کو مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے اور رکن پارلیمان میناکشی لیکھی کو نئی دہلی سیٹ سے دوبارہ امیدوار بنایاگیاہے ۔

ادھر کانگریس نے مکے باز وجیندر سنگھ کو جنوبی دہلی لوک سبھا سیٹ سے رمیش بدھوڑی کے خلاف اپنا امیدوار بنایاہے ۔بدھوڑی اس سیٹ سے بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ آل انڈیاکانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک کی جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ’’ سنٹرل الیکشن کمیٹی نے جنوبی دہلی لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑنے کے لیے کانگریس کے امیدوار کے طورپر وجیندرسنگھ کی امیدواری کی منظوری دی ہے ۔ اس طرح سے کانگریس نے دہلی میں سبھی ساتوں لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیاہے ۔

Loading...

Loading...