உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر داخلہ امت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ بہار BJP کی اہم میٹنگ، طے ہوگی آگے کی حکمت عملی

    وزیر داخلہ امت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ بہار BJP کی اہم میٹنگ، طے ہوگی آگے کی حکمت عملی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    وزیر داخلہ امت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ بہار BJP کی اہم میٹنگ، طے ہوگی آگے کی حکمت عملی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    BJP Bihar Leaders Meeting: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ساتھ ریاست کے پارٹی لیڈروں سے ملاقات کرکے آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ریاست میں حالیہ سیاسی اتھل پتھل سے پیدا مختلف مسائل پر گفتگو کیلئے یہ میٹنگ بلائی گئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منگل کو بہار بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہونے پارٹی دفتر پہنچے ۔ یہاں وہ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ساتھ ریاست کے پارٹی لیڈروں سے ملاقات کرکے آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ریاست میں حالیہ سیاسی اتھل پتھل سے پیدا مختلف مسائل پر گفتگو کیلئے یہ میٹنگ بلائی گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: لکھنو کے بڑا امام باڑہ میں بھول بھلیاں کا گنبد اچانک گرا، گائیڈ زخمی


      میٹنگ کے دوران بہار اسمبلی اور ریاستی قانون ساز کونسل میں پارٹی کے لیڈر اور لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے ناموں پر تبادلہ خیال کا امکان ہے ۔ میٹنگ میں بی جے پی کے لیڈر سمراٹ چودھری ، بکھو بھائی دسلانیا ، گری راج سنگھ ، شہنواز حسین ، سشیل مودی ، اشونی چوبے ، منگل پانڈے ، جنگ رام ، کشور یادو، روی شنکر پرساد ، نتیا نند رائے ، رادھا موہن سنگھ ، سنجے جیسوال ، رینو دیوی اور تارکشور پرساد پہنچے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کو منانے میں لگی کانگریس،صدر کے الیکشن میں تاخیر کا امکان!


      غور طلب ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے پچھلے ہفتے بی جے پی پر جے ڈی یو کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے این ڈی اے سے باہر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے اپوزیشن آر جے ڈی سے ہاتھ ملا لیا تھا ۔ نتیش نے استعفی کے فورا بعد آر جے ڈی ، کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں کے مہا گٹھ بندھن کی حمایت سے نئی سرکار بنانے کا دعوی گورنر کے سامنے پیش کیا ۔

      بہار میں اچانک ہوئے اس سیاسی اتھل پتھل سے بی جے پی کو ایک بڑا جھٹکا لگا تھا ، حال ہی میں پارٹی نے ریاست میں 2024 کا عام انتخابات جے ڈی یو کے ساتھ مل کر اور 2025 کا بہار اسمبلی الیکشن نتیش کمار کی قیادت میں لڑنے کا ایک طرفہ اعلان کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: