ہوم » نیوز » وطن نامہ

اڈوانی کے بعد مرلی منوہرجوشی اورکلراج مشرا کے لئے یہ ہے بی جے پی کا ایگزٹ پلان

بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے الیکشن کے بعد کلراج مشرا کو ان کے قد کے لحاظ سے عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • Share this:
اڈوانی کے بعد مرلی منوہرجوشی اورکلراج مشرا کے لئے یہ ہے بی جے پی کا ایگزٹ پلان
فائل فوٹو

لوک سبھا الیکشن کے پیش نظربی جے پی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ بی جے پی کی پہلی لسٹ آنے کے بعد سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی اتحاد کے بعد بی جے پی اترپردیش میں برہمن لیڈروں کو ناراض نہیں کرنا چاہتی تھی۔ ایسے میں پارٹی کلراج مشرا کے ٹکٹ پرسخت فیصلہ نہیں لینا چاہتی تھی، اس لئے پارٹی نے انہیں ایسی تجویز دی کہ ان کے دونوں ہاتھوں میں لڈو آگئے۔


ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے الیکشن کے بعد انہیں ان کے قد کے لحاظ سے عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پارٹی نے دیوریا لوک سبھا کا ٹکٹ ان کے مطابق دینے کی تجویز رکھی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی اعلیٰ کمان نے یہ بھی واضح کردیا کہ اگرکلراج مشرا پارٹی کی تجویزنہیں مانے توان کا ٹکٹ بھی کاٹا جاسکتا ہے۔ کلراج مشرا کے سامنے یہ شرط رکھی گئی کہ وہ بی جے پی کی پہلی لسٹ کے پہلے میڈیا میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیں۔ اس کے لئے کلراج مشرا تیارہوگئے۔


پارٹی ذرائع کے مطابق تجویزتومرلی منوہرجوشی کے پاس بھی بھیجی گئی ہے، لیکن ان کا بھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ ایسے میں پارٹی اڈوانی کا ٹکٹ کاٹنے اورکلراج مشرا کے الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے بعد انہیں سوچنے کا وقت دینا چاہتی ہے تاکہ کوئی سخت فیصلہ لینے سے قبل جوشی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیں اوراس لئے کانپورلوک سبھا سیٹ پرامیدوارکا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


انل رائے کی رپورٹ
First published: Mar 22, 2019 10:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading