ممبئی: مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئندہ یکم جولائی کو حکومت بناسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے سامنے جلد ہی دعویٰ پیش کرنے کی تیاری میں مصروف ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کہا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ انہوں نے ویب کاسٹ پرکہا، ’میں قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں‘۔
ادھو ٹھاکرے نے یہ اعلان سپریم کورٹ کے ذریعہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی طرف سے جمعرات کو ان کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے دیئے گئے حکم پر روک لگانے سے انکار کرنے کے کچھ منٹوں کے بعد کیا۔ سپریم کورٹ نے گورنرکے اس حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا، جس میں ایم وی اے حکومت کو جمعرات کو اسمبلی میں فلور ٹسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔Maharashtra Political Crisis: فلورٹیسٹ سے پہلے ہی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلی کے عہدہ سے دیا استعفیدراصل، سپریم کورٹ نے بدھ کو مہاراشٹر کے گورنر کے اس حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا، جس میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کو جمعرات کو اسمبلی میں فلور ٹسٹ کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کی تعطیلی بنچ نے کہا کہ جمعرات کو اسمبلی میں کارروائی گورنر کے فیصلے کے خلاف شیو سینا کی عرضی کے آخری فیصلے کے ماتحت ہوگی۔ اکثریت ثابت کرنے کے گورنرکے حکم کےخلاف عرضی پر عدالت عظمیٰ نے اسمبلی سکریٹری اور دیگر کو نوٹس بھی جاری کیا۔
ایوان کی کارروائی کا لائیو ٹیلی کاسٹخط میں کہا گیا ہے، ’ایوان کی کارروائی کو راست طور پر (لائیو) نشر کیا جائے گا اور اس کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں گے‘۔ ’خط میں گورنر نے منگل کو سات آزاد اراکین اسمبلی کے ذریعہ بھیجے گئے ای میل کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ (مستعفی) ادھو ٹھاکرے نے ایوان میں اکثریت گنوا دی ہے، اس لئے جلد ازجلد فلور ٹسٹ کرایا جانا لازمی ہوگیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔