உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی نے دیئے 5 بڑے پیغام

    بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی نے دیئے 5 بڑے پیغام

    بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی نے دیئے 5 بڑے پیغام

    National Executive Meeting, Assembly election 2022: قومی ایگزیکٹیو کی میٹںگ کے ایجنڈے میں سب سے اوپر تھا جیت کے لئے عزم اور آئندہ پانچ ریاستوں میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا۔ ان پانچ ریاستوں میں سے چار بی جے پی کے وزرائے اعلیٰ اور پانچ ریاستوں کے پارٹی صدور نے وزیراعظم مودی (PM Narendra Modi) اور بی جے پی کے اعلیٰ عہدیداران کو جانکاری دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ اتوار کو ختم ہوگئی۔ بی جے پی (BJP National Executive Meeting) کے لئے یہ میٹنگ کئی معنوں میں بے حد اہم رہی۔ آئندہ انتخابات کو دھیان میں رکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی بڑے لیڈروں نے پارٹی اراکین اور کارکنان کو کئی بڑے ’منتر‘ دیئے۔ ان میں سے پانچ پیغام ایسے رہے جو سب سے زیادہ خاص تھے۔ یہ میٹنگ ایسے وقت پر ہوئی جب حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی ملی جلی رہی اور آئندہ کئی ریاستوں میں سخت آزمائش ہونے والی ہے۔ سال 2022 میں جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات (Assembly election 2022) ہونے ہیں، ان میں چار ریاست ایسی ہیں جہاں پارٹی اقتدار میں ہے اور یہی وہ ریاست ہیں جہاں اقتدار کی واپسی پارٹی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

      پنجاب ایک ایسا صوبہ ہے، جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے اور پارٹی نے اتوار کو اعلان کردیا ہے کہ پنجاب کی سبھی سیٹوں پر بی جے پی اپنا امیدوار اتارے گی۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سب سے زیادہ اترپردیش پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں سب سے پہلے سیاسی تجاوزیر رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو منتخب کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران ایک بڑا پیغام یہ دیا گیا کہ رائے دہندگان کے سامنے حکومت کی حصولیابیوں کو ٹھیک طریقے سے پہنچانا اور پارٹی تنظیم کی توسیع کرنا۔

      قومی ایگزیکٹیو کی میٹںگ کے ایجنڈے میں سب سے اوپر تھا جیت کے لئے عزم اور آئندہ پانچ ریاستوں میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا۔ ان پانچ ریاستوں میں سے چار بی جے پی کے وزرائے اعلیٰ اور پانچ ریاستوں کے پارٹی صدور نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے اعلیٰ عہدیداران کو جانکاری دی۔ وزیراعظم نے ریاست کی جانکاریوں اور تیاریوں کی تعریف کی اور کہا کہ امید کرتے ہیں کہ عوام بی جے پی میں اپنا اعتماد بنائے رکھے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: