راہل گاندھی کے الزامات پر بی جے پی کا جوابی حملہ، روی شنکر پرساد نے کہا : پسماندوں کی توہین کی، ملک بھر میں کریں گے آندولن

راہل گاندھی کے الزامات پر بی جے پی کا جوابی حملہ، روی شنکر پرساد نے کہا : پسماندوں کی توہین کی، ملک بھر میں کریں گے آندولن ۔ تصویر : News18

راہل گاندھی کے الزامات پر بی جے پی کا جوابی حملہ، روی شنکر پرساد نے کہا : پسماندوں کی توہین کی، ملک بھر میں کریں گے آندولن ۔ تصویر : News18

راہل گاندھی نے لوک سبھا رکنیت سے نا اہل قرار کئے جانے کے بعد ہفتہ کو جہاں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مرکزی سرکار پر جم کر حملہ بولا تو وہیں بی جے پی کی طرف سے بھی ان پر جوابی حملہ کیا گیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : راہل گاندھی نے لوک سبھا رکنیت سے نا اہل قرار کئے جانے کے بعد ہفتہ کو جہاں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مرکزی سرکار پر جم کر حملہ بولا تو وہیں بی جے پی کی طرف سے بھی ان پر جوابی حملہ کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہل گاندھی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ راہل گاندھی نے جان بوجھ کر پسماندوں کی توہین کی اور بی جے پی اس توہین کے بدلے ملک بھر میں راہل گاندھی کے خلاف زبردست آندولن کرے گی ۔

    بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ راہل گاندھی کو 2019 میں کی گئی ایک تقریر پر سزا سنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سارے مودی چور کیوں ہوتے ہیں ۔ آج اپنی پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے کہا کہ میں سوچ سمجھ کر بولتا ہوں ۔ راہل گاندھی اگر سوچ سمجھ کر بولتے ہیں تو بی جے پی یہ مانتی ہے کہ راہل گاندھی نے جان بوجھ کر پچھڑوں کی توہین کی اور بی جے پی اس کی مذمت کرتی ہے ۔

    روی شنکر پرساد نے راہل گاندھی پر پچھڑے سماج کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پچھڑے سماج کو انہوں نے گالی دی اور بے عزت کیا ۔ آپ کو گالی دینے کا حق ہے تو متاثرہ فریق کو کورٹ جانے کا اختیار ہے ۔ راہل گاندھی نے معافی نہیں مانگی تو سزا ہوئی ، اس معاملہ کا اڈانی معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

    بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ ملک بھر میں 32 لوگ نااہل قرار دئے گئے ہیں، اس میں سے چھ لوگ بی جے پی کے بھی ہیں ۔ راہل گاندھی ناخن کٹوا کا شہید ہونا چاہتے ہیں ۔ اس معاملہ کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: لالوپرسادکی ایم پی بیٹی میسا بھارتی ای ڈی کے سامنےہوئی پیش، نوکری کےبدلےمنی لانڈرنگ کاکیس


    یہ بھی پڑھئے: دونوں پیر نہیں پھر بھی اونچی اڑان، طعنوں کو بنایا طاقت، پڑھیں ابو حبیدہ کی کہانی



    انہوں نے الزام لگایا کہ کرناٹک میں فائدہ حاصل کرنے کیلئے راہل گاندھی کو قربانی دینے والا بتانے کی سوچی سمجھی سازش ہے ۔ یا پھر کانگریس میں کوئی الگ سازش چل رہی ہے ۔ راہل گاندھی ہٹاو کانگریس بچاو ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: