ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے مقبول لیڈر قرار دینا فخرکی بات: بی جے پی

بی جے پی نے ہفتہ کے روز کہا کہ امریکی ڈیٹا سروے کے ادارہ 'مارننگ کنسلٹ' کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے مقبول قرار دینا ملک کے لئے باعث فخر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 02, 2021 05:21 PM IST
  • Share this:
سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے مقبول لیڈر قرار دینا فخرکی بات: بی جے پی
سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے مقبول لیڈر قرار دینا فخرکی بات: بی جے پی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کے روز کہا کہ امریکی ڈیٹا سروے کے ادارہ 'مارننگ کنسلٹ' کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے مقبول قرار دینا ملک کے لئے باعث فخر ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "مارننگ کنسلٹ" نے دنیا کے 13 بڑے جمہوری ممالک کے لیڈروں کی مقبولیت کے حوالے سے سروے کیا۔ اس سروے میں مودی جی کو سب سے زیادہ 55 فیصد مقبولیت کی شرح حاصل ہوئی ہے جو ان کی مقبولیت کو ثابت کرتی ہے"۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "مارننگ کنسلٹ" نے دنیا کے 13 بڑے جمہوری ممالک کے لیڈروں کی مقبولیت کے حوالے سے سروے کیا۔ اس سروے میں مودی جی کو سب سے زیادہ 55 فیصد مقبولیت کی شرح حاصل ہوئی ہے جو ان کی مقبولیت کو ثابت کرتی ہے"۔

پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ "اس سروے میں امریکہ، برطانیہ، کناڈا، فرانس، اٹلی، جاپان، جرمن، برازیل، میکسیکو، جنوبی کوریا اور اسپین جیسے ممالک کے رہنماؤں کے بارے میں رائے عامہ کا سروے کیا گیا تھا۔ اس سروے میں میکسیکو کے صدر اینڈراس مینویئل لوپیز اوبریڈور 29 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن 27 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے ہيں"۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ "بین الاقوامی سروے ایجنسی 'گیلپ انٹرنیشنل' نے بھی اعتراف کیا ہے کہ کووڈ-19 کے دور میں 90 فیصد ہندوستانی شہریوں کا خیال ہے کہ مسٹر مودی کا کام قابل تحسین ہے"۔ ڈیٹا سروے آرگنائزیشن 'مارننگ کنسلٹ'کے مطابق تقریبا 75 فیصد لوگوں نے مسٹر مودی کے حق میں رائے ظاہر کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مارننگ کنسلٹٹ اپنے دور اقتدار میں عالمی لیڈروں کی قبولیت کی بنیاد پر سروے کرتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 02, 2021 05:21 PM IST