مغربی بنگال: کورونا وائرس پر بی جے پی لیڈر کا متنازعہ بیان، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے متعلق تبصرہ پر ہنگامہ

۔ممتابنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ مجھے معاف کردیں میں ان غداروں کو پہچان نہیں سکی

۔ممتابنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ مجھے معاف کردیں میں ان غداروں کو پہچان نہیں سکی

بنگال میں بی جے پی لیڈر انوپم ہاجرہ نے کہا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تو وہ سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کے قریب جائیں گے اور انہیں گلے لگائیں گے۔ انوپم ہاجرہ کے اس بیان سے سیاسی طور پر ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

  • Share this:
کولکاتا: کورونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے، جس نے دنیا کو متاثر کیا ہے، ہر روزِ ہزاروں لوگ اس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اس خطرناک بیماری سے بچاؤ کے لئے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جارہی ہے، لیکن سیاسی گلیاروں میں خطرناک وائرس کو لے کر سیاست بھی تیز ہے۔ ایسا ہی کچھ بنگال میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بنگال میں بی جے پی لیڈر نے ایسا بیان دیا ہے کہ ہر کوئی حیران ہے۔

بنگال میں بی جے پی لیڈر انوپم ہاجرہ نے کہا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تو وہ سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کے قریب جائیں گے اور انہیں گلے لگائیں گے۔
بنگال میں بی جے پی لیڈر انوپم ہاجرہ نے کہا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تو وہ سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کے قریب جائیں گے اور انہیں گلے لگائیں گے۔


بنگال میں بی جے پی لیڈر انوپم ہاجرہ نے کہا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تو وہ سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کے قریب جائیں گے اور انہیں گلے لگائیں گے۔ انوپم ہاجرہ کے اس بیان سے سیاسی طور پر ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں انوپم ہاجرہ نے اپنے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کے گھر والوں، لاشوں کی بے حرمتی سے وہ حیران ہیں۔ انسانی زندگی کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک ہورہا ہے، کورونا وائرس کے شکار لوگوں کے مرنے کے بعد ان کے خاندان والوں کو بھی لاش کے قریب جانے نہیں دیا جا رہا ہے، ان کے گھر والوں کو بھی آخری دیدار کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ مرنے والوں کے ساتھ اس طرح کے سلوک سے وہ حیران ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی اس درد کو محسوس کریں۔ لیکن درد کو سمجھانے کے لیے انوپم ہاجرہ نے جو زبان استعمال کی ہے اور جس لہجہ کا استعمال کیا ہے، وہ افسوسناک ہے۔

انوپم ہاجرہ کے متنازعہ بیان کے بعد ان کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ترنمول لیڈران انہیں  سخت سزا دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہیں بی جے پی کے ریاستی لیڈران نے اس بیان سے خود کو الگ کیا ہے۔ انوپم ہاجرہ ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published: