نوٹ بندی پر بی جے پی کے ہی ایک سینئر لیڈر نے جیٹلی پر کیا حملہ، کہی یہ سخت بات

نئی دہلی۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی نے وزارت خزانہ پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئےآج کہا کہ نوٹ بندی کے بعد نقدی کے بحران کا سامنا کررہے عام آدمی کو راحت دلانے کے لئے فوری قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Dec 17, 2016 07:38 PM IST | Updated on: Dec 17, 2016 07:39 PM IST
نوٹ بندی پر بی جے پی کے ہی ایک سینئر لیڈر نے جیٹلی پر کیا حملہ، کہی یہ سخت بات

فائل فوٹو

نئی دہلی۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی نے وزارت خزانہ پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئےآج کہا کہ نوٹ بندی کے بعد نقدی کے بحران کا سامنا کررہے عام آدمی کو راحت دلانے کے لئے فوری قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مسٹر سوامی نے یو این آئی سے بات چیت میں نوٹ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ وزارت خزانہ کو اس سے بہتر طریقے سے نمٹنا چاہئے تھا۔ میں امید کرتا ہوں کہ جلد ہی اصلاحی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ راجیہ سبھارکن نے کہا کہ نوٹ بندی اپنے آپ میں خراب قدم نہیں ہے۔ اس سے دہشت گردوں کی حرکتوں پر چوٹ پہنچتی ہے لیکن جس طریقے سے اسے نافذ کیا گیا اس سے اس طرح کی صورت حال بنی ہے کہ کچھ غلط عناصر نے اس کا فائدہ اٹھا لیا۔

مسٹر سوامی نے اس سے پہلے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ نوٹ بندی کا اندازہ کیا جانا اور ممکنہ قدم اٹھانا باقی، وزارت خزانہ کا ناقص ہنگامی منصوبہ ، کالا دھن پھر سے چھپایا گیا ، کل ملا کر بہت زیادہ نقصان ہوا۔

Loading...

Loading...