ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

UP Politics: ایک ماہ میں دوسری بار لکھنو پہنچے بی جے پی کے مرکزی تنطیم کے سکریٹری بی ایل سنتوش، سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ

UP Political News: بی ایل سنتوش کا ایک ہی ماہ میں دوسری بار راجدھانی لکھنو کا رخ کرنا الگ الگ طرح کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے رہا ہے۔ اس کے پہلے بی ایل سنتوش 31 مئی سے 2 جون تک لکھنو میں رہے تھے۔

  • Share this:
UP Politics: ایک ماہ میں دوسری بار لکھنو پہنچے بی جے پی کے مرکزی تنطیم کے سکریٹری بی ایل سنتوش، سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ
وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ۔ فائل فوٹو

لکھنو: یوپی اسمبلی انتخابات 2022 (UP Assembly Election 2022) کی تیاریوں سے پہلے حکومت سے تنظیم تک سب کچھ درست کرنے میں مصروف بی جے پی (BJP) میں ان دنوں تیزی سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کو لے کر تشویش میں ملوث پارٹی میں مئی کے ماہ سے شروع ہوا غوروخوض کا دور مسلسل جاری ہے اور اب مرکزی تنظیمی سکریٹری بی ایل سنتوش (BL Santosh) کا لکھنو آنے کا پروگرام بھی اسی سیاسی پیش رفت کے طور پر طے ہوا ہے۔


بی ایل سنتوش پیر سے تین دن تک لکھنو میں موجود رہیں گے۔ اس دوران وہ حکومت کے وزرا سے لے کر تنظیم کے عہدیداران کے ساتھ 2022 کی انتخابی پالیسی طے کریں گے۔ حالانکہ بی ایل سنتوش کا ایک ہی ماہ میں دوسری بار راجدھانی لکھنو کا رخ کرنا الگ الگ طرح کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے رہا ہے۔اس سے پہلے بی ایل سنتوش 31 مئی سے دو جون تک میراتھن میٹنگ کرکے پارٹی اعلیٰ کمان کو یوپی کی رپورٹ سونپ چکے ہیں۔ جبکہ اس درمیان تیزی کے ساتھ پارٹی کے اندر کچھ چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں۔


 بی ایل سنتوش پیر سے تین دن تک لکھنو میں موجود رہیں گے۔ اس دوران وہ حکومت کے وزرا سے لے کر تنظیم کے عہدیداران کے ساتھ 2022 کی انتخابی پالیسی طے کریں گے۔


بی ایل سنتوش کی لکھنو میں ہوئی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود کو دو دنوں کا دہلی دورہ کرکے وزیر اعظم مودی سمیت وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا سے ملاقات کرچکے ہیں۔ اس کے بعد کابینہ کی توسیع کو لے کر قیاس آرائیوں نے زور پکڑا، لیکن راج بھون اور وزیر اعلیٰ دفتر سے اس بابت کوئی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔ اس درمیان مرکزی تنظیمی سکریٹری بی ایل سنتوش کے لکھنو دورے کو کئی بنیاد پر اہم مانا جا رہا ہے۔

 بی ایل سنتوش کی لکھنو میں ہوئی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود کو دو دنوں کا دہلی دورہ کرکے وزیر اعظم مودی سمیت وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا سے ملاقات کرچکے ہیں۔ علامتی تصویر

بی ایل سنتوش کی لکھنو میں ہوئی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود کو دو دنوں کا دہلی دورہ کرکے وزیر اعظم مودی سمیت وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا سے ملاقات کرچکے ہیں۔ علامتی تصویر


حالانکہ پارٹی کی طرف سے بی ایل سنتوش کے لکھنو دورے کو لے کر دی گئی تفصیلات کے مطابق، مرکزی تنظیمی سکریٹری بی ایل سنتوش پارٹی عہدیداران کے ساتھ میٹنگیں کرکے پارٹی کی طرف سے شروع ہوئے پوسٹ کووڈ سینٹر، ٹیکہ کاری عوامی بیداری مہم اور دیگر سماجی کاموں کا جائزہ لے کر رہنمائی کریں گے۔ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ بی ایل سنتوش کے گزشتہ دورے کے بعد جس طریقے سے ریاستی تنظیم کے سیل اور مورچوں کے عہدیداران کی تقرری ہوئی، ٹھیک ویسے ہی اس دورے کے بعد بھی 2022 کے انتخاب کو لے کر بڑی ہلچل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 21, 2021 12:30 PM IST