مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے گنجی کنپاؤنڈ حلقے میں آج ایک بوسیدہ مکان کو توڑنےکے لیے پہنچنے والے میونسپل کے اہلکاروں کو بی جےپی کے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ اور ان کے حامیوں نے زدوکوب کیا۔ اس سلسلے میں وائرل ویڈیو میں پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کرکٹ کے بلے سے میونسپل کے اہلکاروں کو پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میونسپل افسران کی شکایت کے بعد پولیس نے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
اس واقعہ کے بعد اندور۔3 اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ نے کہا،’میں بہت غصے میں تھا۔ میں نے کیا کر دیا، مجھے نہیں پتہ‘۔ اس وقت موقع پر موجود پولیس نے رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کے درمیان سے مارپیٹ کا نشانہ بننے والے دو اہلکاروں کو بچ بچاکرمحفوظ باہر نکالا۔
میونسپل کے افسران نے مقامی پولیس سے شکایت کرکے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر میونسپل کے اہلکاروں نے اس مارپیٹ کی وجہ سے طیش میں آکرکام بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس مارپیٹ کا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران نے کہا کہ تفتیش کے بعد کاروائی کی جائے گی۔
#WATCH Madhya Pradesh: Akash Vijayvargiya, BJP MLA and son of senior BJP leader Kailash Vijayvargiya, thrashes a Municipal Corporation officer with a cricket bat, in Indore. The officers were in the area for an anti-encroachment drive. pic.twitter.com/AG4MfP6xu0
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔