پٹاخے والے ٹویٹ پر کپل مشرا کے خلاف جامعہ نگر تھانے میں شکایت درج

اے اے پی سے بی جے پی میں شامل ہونے والے کپِل مشرا کے پوسٹ کو شکایت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا گیا ہے۔

Oct 29, 2019 05:43 PM IST | Updated on: Oct 29, 2019 05:45 PM IST
پٹاخے والے ٹویٹ پر کپل مشرا کے خلاف جامعہ نگر تھانے میں شکایت درج

کپِل مشرا کے خلاف شکایت درج

نئی دہلی۔ دیوالی پر اقلیتی فرقے کے خلاف ٹویٹ کرنے کے معاملے میں دہلی کے جنوب۔مشرقی ضلع کے جامعہ نگر تھانے میں کپِل مشرا کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما محمود احمد نے پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا ہے کہ کپل شرما نے دیوالی پر مخصوص فرقے پر جو پوسٹ کیا ہے وہ قابل اعتراض اور اشتعال انگیز ہے۔

اے اے پی سے بی جے پی میں شامل ہونے والے کپِل مشرا کے پوسٹ کو شکایت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا گیا ہے۔ اس سے اقلیتی طبقے کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

غورطلب ہے کہ  مشرا نے ایک فوٹو ٹویٹ کیا تھا جس میں اقلیتی فرقے کے افراد نظرآ رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا،’آلودگی کم کرنی ہے تو یہ والے پٹاخے کم کرو، دیوالی کے پٹاخے نہیں‘۔

Loading...

Loading...