ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک جب کورونا سے لڑ رہا ہے، تب کانگریس مودی سے لڑ رہی ہے: بی جے پی

بی جے پی کےسینئرلیڈر اورمرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یہاں کہا کہ پورا ملک کورونا سے لڑرہا ہے اور وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔ جب کورونا کے خلاف ہم لڑائی جیت رہے ہیں، ایسے میں صرف ایک جماعت ہے جو مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 25, 2020 02:23 AM IST
  • Share this:
ملک جب کورونا سے لڑ رہا ہے، تب کانگریس مودی سے لڑ رہی ہے: بی جے پی
بی جے پی کےسینئرلیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کی فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی حکومت کی طرف سے ملازمین کے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) کے فیصلہ کےخلاف کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے ٹوئٹ پر آج سخت ردعمل ظاہرکیا اورکہا کہ جب پورا ملک کورونا سے لڑرہا ہے تب راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی وزیراعظم نریندر مودی سے لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی کےسینئرلیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یہاں کہا کہ پورا ملک کورونا سے لڑرہا ہے اور وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔ جب کورونا کے خلاف ہم لڑائی جیت رہے ہیں ایسے میں صرف ایک جماعت ہے جو مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورا ملک کورونا سے لڑ رہا ہے اور کانگریس پارٹی مودی سے لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی نے آج تک ایک بھی مثبت مشورہ نہیں دیا ہے۔ وہ صرف مخالفت اور تنقید کی بات کررہے ہیں۔ یہ قابل مذمت ہے۔ اسے عوام برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر گاندھی نے آج بھی ایسا ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام ملازم، عام لوگ، سلامتی دستہ وغیرہ اب حکومت کے ساتھ ہیں اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ کورونا سے حکومت کے ساتھ کیسے لڑا جارہا ہے۔ ملک کے غریب بھی حکومت کے ساتھ ہیں، ایسے میں کانگریس حکومت کی مخالفت کررہی ہے۔ یہ افسوسناک ہے۔


مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نےکہا کہ راہل گاندھی نے آج تک ایک بھی مثبت مشورہ نہیں دیا ہے۔
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نےکہا کہ راہل گاندھی نے آج تک ایک بھی مثبت مشورہ نہیں دیا ہے۔


پرکاش جاوڈیکر نےکہا کہ کانگریس کے علاوہ باقی سب حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ کوئی مخالفت نہیں کررہا صرف راہل گاندھی اور ان کا گینگ مخالفت کررہا ہے۔ لوگو ں میں اس پر غصہ ہے۔ کانگریس کو کبھی نہ کبھی صفائی دینی ہوگی کہ جب پورا ملک متحد ہوکر کورونا سے لڑرہا ہے تب وہ کیوں مخالفت میں کھڑی ہوگئی۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں کورونا بحران سے نپٹنے کے اقدامات کے تحت ملازمین اور پنشن یافتگان کے مہنگائی بھتہ میں آئندہ برس تک اضافہ نہیں کرنے کے فیصلہ کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کروڑ کے بلیٹ ٹرین پروجیکٹ اور مرکزی وسٹا خوبصورتی پروجیکٹ کو ملتوی کرنے کے بجائے کورونا سے نبردآزما عوام کی خدمت کررہے مرکزی ملازمین، پنشن یافتگان اور ملک کے جوانوں کا مہنگائی بھتہ کاٹنا حکومت کا غیر حساس اور غیرانسانی فیصلہ ہے۔
First published: Apr 25, 2020 02:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading