کانگریس نے عمران خان کی زبان بولنا شروع کردیا ہے : بی جے پی لیڈرر روی شنکر پرساد
وزیرقانون روی شنکرپرساد: فائل فوٹو
بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر کانگریس کے حملے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ دن کی خاموشی کے بعد کانگریس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی زبان بولنا شروع کردیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں کشمیر میں پلوامہ کے دہشت گردانہ حملہ کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودي پر کانگریس کے حملے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ پانچ دن کی خاموشی کے بعد کانگریس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی زبان بولنا شروع کردیا۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس نے پانچ دن تک ملک اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کا دعوی کرنے کے بعد آج اپنا اصلی روپ اختیار کر لیا۔ یہ بہت بڑے دکھ کی بات ہے کہ اس وقت پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے، نیوزی لینڈ سعودی عرب کو وغیرہ ممالک مذمتی قرارداد پاس کر رہے ہیں فوج کی جرات اور حوصلہ مضبوط ہے۔ اس وقت کانگریس دوبارہ سوال اٹھا رہی ہے۔ پرساد نے کہا کہ ایک طرف ملک کا جذبہ ہے اور دوسری طرف اس جذبہ کو توڑنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کانگریس نے وزیر اعظم کے خلاف شرمناک الزامات لگائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پوچھ رہی ہے کہ دھماکہ خیز مواد آر ڈی ایکس کہاں سے آیا ہے؟ سڑک سے کیوں جانے دیا۔ کیا انٹیلی جنس معاملات میں غلطی ہوئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ان تبصروں سے شاید پاکستان میں بہت خوشی ہوئی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اندازا گرچہ مختلف ہو لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور کانگریس کے ترجمان کا طرز ایک ہے۔ یو
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔