ہوم » نیوز » وطن نامہ

میرٹھ میں سادھوی پراچی کا متنازعہ بیان : فتویٰ دینے والوں کودی جائے پھانسی

ادھوی پراچی نے مساجد میں خطبوں اور مدارس پر بھی نشانہ سادھا وہیں سادھوی پراچی کے بیانوں کو ہندو مہا سبھا نے محض دکھاوا قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

  • Share this:
میرٹھ میں سادھوی پراچی کا متنازعہ بیان : فتویٰ دینے والوں کودی جائے پھانسی
فائل فوٹو

کملیش تیواری قتل معاملے کو لیکر سیاسی بیان بازی کا دور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اپنے متنازعہ بیانوں کے لئے سرخیوں میں رہنے والی سادھوی پراچی نے کملیش تیواری قتل کو فتوؤں سے جوڑ کر پیش کرتے ہوئے فتووں پرپابندی لگانے اور فتویٰ جاری کرنے والوں کو پھانسی دیے جانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

میرٹھ میں وکیل مکیش شرما کی گزشتہ روزقتل کے بعد تعزیت کے لئے آج میرٹھ پہنچی سادھوی پراچی نے مساجد میں خطبوں اور مدارس پر بھی نشانہ سادھا وہیں سادھوی پراچی کے بیانوں کو ہندو مہا سبھا نے محض دکھاوا قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔یادرہے کہ بی جے پی رہنما پراچی نے کملیش تیواری کے قتل کے بعد اپنی جان کو خطرے میں بتایا ہے۔پراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ کملیش تیواری کو مبینہ اسلامی جہادیوں نے مارا ہے۔ واضح رہے کہ پراچی کو اکثر مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے کے لئے جانا جاتا ہے۔

First published: Oct 22, 2019 06:57 PM IST