بی جے پی رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان، آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے پر ہندو راشٹر اعلان ہو جائے گا ہندوستان

بلیا ضلع کی بیریا اسمبلی سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے کہا کہ آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے پر ہندوستان ہندو راشٹر ہونے کا اعلان ہو جائے گا۔

Jun 07, 2019 12:40 PM IST | Updated on: Jun 07, 2019 02:23 PM IST
بی جے پی رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان، آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے پر ہندو راشٹر اعلان ہو جائے گا ہندوستان

بی جے پی لیڈر کا متنازعہ بیان

اپنے متنازعہ بیانات سے اکثر وبیشتر سرخیوں میں بنے رہنے والے بلیا ضلع کی بیریا اسمبلی سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے کارکنان کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ رام کی شکل میں نریندر مودی اور ہنومان کی شکل میں یوگی آدتیہ ناتھ ہندوستان کے جمہوری نظام میں اوتار لے چکے ہیں۔ 2024 میں آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے جا رہے ہیں۔ آر ایس ایس کے 100 سال پورے ہونے پر ہندوستان ہندو راشٹر ہونے کا اعلان ہو جائے گا۔

سریندر سنگھ نے اکھلیش یادو کو چور اور مایاوتی کو لالچی کہہ ڈالا۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اکھلیش اور مایاوتی دونوں کے لئے غلط لفظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی تو خالص طور سے سیاسی لالچی ہیں۔ وہ ضمنی الیکشن میں اکیلے 11 سیٹوں پر الیکشن لڑوا کر 22 کروڑ روپئے وصول کریں گی‘‘۔

Loading...

Loading...