ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: بی جے پی کے جنرل سکریٹری کا عبداللہ یا محبوبہ مفتی سے متعلق بڑا بیان، کہا- جموں وکشمیر کو وزیر اعظم مودی کی ضرورت

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو ترقی کے لئے عبداللہ یا مفتی نہیں بلکہ نریندر مودی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: بی جے پی کے جنرل سکریٹری کا عبداللہ یا محبوبہ مفتی سے متعلق بڑا بیان، کہا- جموں وکشمیر کو وزیر اعظم مودی کی ضرورت
بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو ترقی کے لئے عبداللہ یا مفتی نہیں بلکہ نریندر مودی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

 سری نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو ترقی کے لئے عبداللہ یا مفتی نہیں بلکہ نریندر مودی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے تاکید کی کہ وہ جموں وکشمیر کے ہر چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں بی جے پی کا جھنڈا لہرا کر لوگوں کو سمجھائیں کہ نریندر مودی ان کے لئے کیا چاہتے ہیں۔

ترون سنگھ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں پارٹی کارکنوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’تمام کارکنوں سے گذارش ہے کہ وہ بی جے پی کو اپنا تعاون فراہم کریں اور گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کو سمجھائیں کہ ہمیں عبداللہ نہیں مفتی نہیں بلکہ مودی چاہئے، ہم نے سب کو آزمایا اور اب ایک بار مودی جی کو آزمائیں گے‘۔




بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو ترقی کے لئے عبداللہ یا مفتی نہیں بلکہ نریندر مودی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔ فائل فوٹو۔ اے این آئی
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو ترقی کے لئے عبداللہ یا مفتی نہیں بلکہ نریندر مودی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔ فائل فوٹو۔ اے این آئی

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے پارٹی کارکنوں سے تاکید کی کہ وہ جموں وکشمیر کے ہر چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں بی جے پی کا جھنڈا لہرا کر لوگوں کو سمجھائیں کی نریندر مودی ان کے لئے کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’مودی جی ترقی چاہتے ہیں اور مذہب کی لڑائی کو ختم کرکے غریبوں کی زندگی کو سدھارنا چاہتے ہیں‘۔ مسٹر چگھ نے کہا کہ کشمیر میں جب سال 2014 میں سیلاب آیا تو اس وقت بھی نریندر مودی یہاں آئے اور آج بھی وہ کورونا وبا میں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کا پیغام ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہے جس کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 05, 2021 05:29 PM IST