بی جے پی کی اہم میٹنگ، اگلے انتخابات کی تیاریوں پر ہوئی بات چیت، تین ٹاپ لیڈرس ہوئے شامل
بی جے پی کی اہم میٹنگ، اگلے انتخابات کی تیاریوں پر ہوئی بات چیت، تین ٹاپ لیڈرس ہوئے شامل
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے اور مقامی بلدیاتی انتخابات سمیت اگلے انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منگل کو ایک اہم میٹنگ کی ۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے اور مقامی بلدیاتی انتخابات سمیت اگلے انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منگل کو ایک اہم میٹنگ کی ۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ان لیڈروں نے تری پورہ اور کرناٹک سمیت دیگر ریاستوں میں اگلے اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کی تیاریوں اور حکمت عملی پر بھی غور و خوض کیا ۔
یہ میٹنگ جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش سمیت تنظیم سے وابستہ دیگر اہم لیڈروں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی ۔
اترپردیش کے حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج پارٹی کیلئے ملے جلے رہے ۔ کھتولی اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو ایس پی حمایت یافتہ آر ایل ڈی کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رام پور سیٹ کو بی جے پی نے ایس پی سے چھین لیا ۔
وہیں دوسری طرف مین پوری لوک سبھا حلقہ میں ہوئے ضمنی الیکشن میں ایس پی جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ مین پوری کو ایس پی کا گڑھ مانا جاتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔