ملک کی اقلیتوں تک پہنچنے کیلئے بی جے پی نے بنایا ماسٹر پلان، نشانے پر 60 لوک سبھا سیٹیں
ملک کی اقلیتوں تک پہنچنے کیلئے بی جے پی نے بنایا ماسٹر پلان، نشانے پر 60 لوک سبھا سیٹیں۔ علامتی تصویر ۔
BJP News: بی جے پی نے 10 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 60 لوک سبھا سیٹوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں اقلیتی آبادی 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے اس کیلئے خصوصی منصوبہ بنایا ہے۔ بی جے پی کا یہ آؤٹ ریچ پلان چار ماہ کا ہوگا۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بی جے پی نے اقلیتی برادری تک پہنچنے کے لئے ایک میگا پلان بنایا ہے۔ اس کے لئے بی جے پی نے 10 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 60 لوک سبھا سیٹوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں اقلیتی آبادی 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے اس کیلئے خصوصی منصوبہ بنایا ہے۔ بی جے پی کا یہ آؤٹ ریچ پلان چار ماہ کا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی کیرالہ کے وائناڈ میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو ہرانے کیلئے بھی ایک خاص منصوبہ بنایا گیا ہے۔
بی جے پی کا منصوبہ بی جے پی نے ایک منصوبہ بنایا ہے کہ پارٹی کارکنان منتخب کئے گئے 60 لوک سبھا سیٹوں سے 5000 اقلیتی لوگوں کی شناخت کریں گے جو وزیر اعظم مودی یا ان کے فلاحی پروگراموں کی تعریف کرتے ہیں اور ان کی مدد سے ان کی کمیونٹی تک پہنچا جائے گا۔ بی جے پی مارچ ۔ اپریل میں اسکوٹر یاترا اور ایک دیگر اسنیہ یاترا کا اہتمام کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس آؤٹ ریچ پروگرام کا اختتام مئی میں دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی ریلی کے ساتھ ہوگا۔ اس ریلی میں 60 منتخب کئے گئے لوک سبھا سیٹوں کے لوگ شرکت کریں گے ۔
لوک سبھا کی کن سیٹوں پر ہے توجہ
بی جے پی نے جن 60 لوک سبھا سیٹوں کی نشاندہی کی ہے، ان میں 13 اتر پردیش اور مغربی بنگال سے ہیں۔ جموں و کشمیر سے 5، بہار سے 4، کیرالہ اور آسام سے 6-6، مدھیہ پردیش سے 3، تلنگانہ اور ہریانہ سے 2-2 اور مہاراشٹرا اور لکشدیپ سے 1-1 سیٹیں شامل ہیں۔ بی جے پی کی فہرست میں مغربی بنگال کے حلقوں میں بہرام پور (64 فیصد اقلیتی آبادی)، جنگی پور (60 فیصد)، مرشد آباد (59 فیصد) اور جے نگر (30 فیصد) شامل ہیں۔
کیرالہ میں بی جے پی کی زیادہ توجہ
بہار سے کشن گنج (67 فیصد)، کٹیہار (38 فیصد)، ارریہ (32 فیصد) اور پورنیہ (30 فیصد) شامل ہیں۔ جبکہ کیرالہ میں جن پارلیمانی سیٹوں پر بی جے پی توجہ مرکوز کرے گی وہ ہیں وائناد (57 فیصد اقلیت)، ملاپورم (69 فیصد)، پوننانی (64 فیصد)، کوزی کوڈ (37 فیصد)، وڈکرا (35 فیصد) اور کاسرگوڈ (33 فیصد)۔
وہیں اتر پردیش کی نشستوں میں بجنور (38.33 فیصد)، امروہہ (37.5 فیصد)، کیرانہ (38.53 فیصد)، نگینہ (42 فیصد)، سنبھل (46 فیصد)، مظفر نگر (37 فیصد) اور رام پور (49.14 فیصد) شامل ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔