مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: مسلم ووٹ بینک کا بادشاہ گرموقف، کیا بی جے پی کریگی یہ فیصلہ؟
ریاست بنگال میں اسمبلی الیکشن کے لئے مسلم ووٹوں کی اہمیت سب سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سیاسی جماعت مسلم ووٹروں کو متوجہ کرنے کی کوششوں میں ہے۔
مسلم ووٹ بینک ممتا بنرجی پر صرف وعدوں کی سیاست کرنے کا الزام لگارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عباس صدیقی مسلمانوں کے نئے لیڈر کے طور پر سامنے ائیں ہیں جو بایاں باوز جماعتوں ۔ کانگریس اتحاد کے ساتھ مل کر بنگال کی سیاست میں کمال دیکھانا چاہتے ہیں
مغربی بنگال میں مسلم طبقہ بھلے سب سے زیادہ پسماندہ ہے لیکن ووٹ کی سیاست میں مسلم طبقے کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ 30 فیصد مسلم آبادی والی ریاست بنگال میں اسمبلی الیکشن کے لئے مسلم ووٹوں کی اہمیت سب سے زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سیاسی جماعت مسلم ووٹروں کو متوجہ کرنے کی کوششوں میں ہے۔ مسلم ووٹ بینک کے سہارے تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جہاں مسلم ووٹ کے انکے ساتھ رہنے کا دعویٰ کررہی ہیں۔ وہیں بایاں باوزجماعتیں و کانگریس نے عباس صدیقی کا ساتھ لیکر مسلم ووٹ بینک پر گرفت بنانے کی کوشش تیز کردی ہے۔
جبکہ بی جے پی بھی اپنے اقلیتی سیل کے سہارے مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق بی جے پی کی جانب سے بنگال اسمبلی الیکشن میں کئی مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہے جبکہ لوک سبھا الیکشن میں کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا لیکن اسمبلی الیکشن میں بی جے پی امیدواروں کی فہرست میں مسلمانوں کو شامل کرکے مسلم ووٹروں کو متوجہ کرنے کی کوشش کرے گی۔
بی جے پی بھی اپنے اقلیتی سیل کے سہارے مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔
بنگال میں مسلمانوں کی آبادی 30 فیصد ہے ریاست کے مختلف اضلاع میں مسلم طبقہ اکثریت میں ہیں۔ سابقہ یو پی اے اقتدار میں مرکز کی جانب سے ملک بھر کے مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے بنائی گئی سچر کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بنگال کے مسلمانوں کی صورتحال کو سب سے زیادہ پسماندہ بتایا تھا۔ بنگال کی سابقہ بایاں باوز جماعتوں کے اقتدار میں سامنے آنے والی سچر کمیٹی کی رپورٹ بایاں باوز جماعتوں کی شکست کی وجہ بنی۔ جبکہ ممتا بنرجی نے مسلمانوں کی ترقی کے وعدے کے ساتھ مسلم ووٹ بینک کو اپنا ہمنوا بنایا۔
اب یہی مسلم ووٹ بینک ممتا بنرجی پر صرف وعدوں کی سیاست کرنے کا الزام لگارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عباس صدیقی مسلمانوں کے نئے لیڈر کے طور پر سامنے ائیں ہیں جو بایاں باوز جماعتوں ۔ کانگریس اتحاد کے ساتھ مل کر بنگال کی سیاست میں کمال دیکھانا چاہتے ہیں لیکن مسلم ووٹ بینک کی یہ اہمیت کس پارٹی کے لئے کتنا فائدہ پہنچائے گی یہ دیکھنا اہم ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔