اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بی جے پی لیڈر کا متنازعہ بیان، راہل گاندھی سے مانگا ڈی این اے ثبوت، کہا- مسلمان کا بیٹا ہندو کیسے؟

    بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے نے ایک مرتبہ پھر راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔

    بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے نے ایک مرتبہ پھر راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔

    بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے نے ایک مرتبہ پھر راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔

    • Share this:
      بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے نے ایک مرتبہ پھر راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم والد اور عیسائی والدہ  کا بیٹا ہندو کیسے ہو سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے کرناٹک کے اترکنڈا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بولتےہوئے کہی۔

      مرکزی وزیر نے ایئر اسٹرائک پر ثبوت مانگے جانے کو لے کر کہا کہ کیا راہل گاندھی اپنا ڈی این اے پروف دے سکتے ہیں کہ وہ برہمن ہیں۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے راہل گاندھی مندروں میں جا رہے تھے۔ وہاں انہوں نے کہا تھا کہ میں ’ جنیودھاری برہمن‘ ہوں ۔ ہیگڑے کے اس بیان کو اسی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

      ہیگڑے نے مزید کہا کہ جب راجیو گاندھی کا قتل کیا گیا اس کے بعد ان کی شناخت کے لئے ان کے بچوں کے ڈی این اے کی مانگ کی گئی، لیکن سونیا نے راہل گاندھی کا ڈی این اے دینے سے انکار کر دیا تو پرینکا کا ڈی این اے لے کر ان کی شناخت ہو پائی۔ انہوں نے کہا کہ’ یہ کوئی مذاق نہیں ہے میں ریکارڈ دکھا سکتا ہوں‘‘۔

      بتا دیں کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ہیگڑے نے اس طرح کا متنازعہ بیان دیا ہے۔ اس سے پہلے جنوری میں بھی انہوں نے راہل گاندھی کے بارے میں اسی طرح کی بات کہی تھی۔



       
      First published: