بی جے پی ایم ایل اے کا متنازعہ بیان، کہا- سرعام گئوکشی کرنے کی وجہ سے آیا کیرالہ میں سیلاب

کرناٹک کی وجے پورا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ایم ایل اے باسنگوڑا پاٹل یتنال نے کیرالہ میں آئے سیلاب کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔

Aug 27, 2018 08:23 AM IST | Updated on: Aug 27, 2018 09:57 AM IST
بی جے پی ایم ایل اے کا متنازعہ بیان، کہا- سرعام گئوکشی کرنے کی وجہ سے آیا کیرالہ میں سیلاب

باسنگوڑا

کرناٹک کی وجے پورا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ایم ایل اے باسنگوڑا پاٹل یتنال نے کیرالہ میں آئے سیلاب کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ باسنگوڑا پاٹل کا کہنا ہے کہ سر عام گئوکشی کرنے کی وجہ سے ریاست میں تباہ کن سیلاب آیا۔

ہفتہ کے روز وجے پورا میں ایک تقریب میں انہوں نے صحافیوں سے کہا، ’’ کیرالہ میں کھلے میں گئوکشی ہوتی ہے۔ کیا ہوا؟ ایک سال کے اندر ایسے حالات (سیلاب) آ گئے۔ جو بھی ہندو عقیدہ کو نقصان پہنچائے گا انہیں ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔

Loading...

واضح ہو کہ بی جے پی ایم ایل اے گزشتہ ایک سال کے حادثات کا ذکر کر رہے تھے جس میں لوگوں کے ایک گروپ نے گئوکشی کی تھی، جس پر کافی تنازعہ بھی ہوا تھا۔

باسنگوڑا نے کہا کہ گایوں سے ہندووں کے جذبات جڑے ہوئے تھے اور کسی کو دوسرے مذہب کے عقیدہ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کرناٹک میں اقتدار میں آتی ہے تو گئوکشی کو بند کر دیا جائے گا۔ بتا دیں کہ باسنگوڑا پاٹل یتنال متنازعہ بیان دینے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ گزشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ وزیر داخلہ ہوتے تو وہ دانشوروں کو گولی مار دیتے کیوں کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کرنے والے فوجیوں کے بجائے دہشت گردوں کے انسانی حقوق کے لئے کام کرتے ہیں۔

Loading...