اتراکھنڈ: نیوز18 کے نامہ نگارکودھمکانے کے معاملے میں بی جے پی ممبراسمبلی معطل

بی جے پی نے رکن اسمبلی پرنب چمپئن کو تین ماہ کے لئے ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا ہے۔ وہ قانون سازاسمبلی اورپارٹی کی میٹنگوں میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

Jun 23, 2019 12:01 AM IST | Updated on: Jun 23, 2019 12:11 AM IST
اتراکھنڈ: نیوز18 کے نامہ نگارکودھمکانے کے معاملے میں بی جے پی ممبراسمبلی معطل

بی جے پی رکن اسمبلی کنور پرنب چمپئن کو تین ماہ کے لئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ کے خان پورسے بی جے پی کے رکن اسمبلی کنورپرنب چمپئن کے نیوز18 کے نامہ نگار راجیو تیواری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینا بھاری پڑ گیا۔ بی جے پی نے انہیں تین ماہ کے لئے بنیادی رکنیت سے معطل کردیا ہے۔ وہ قانون ساز پارٹی اورپارٹی کی میٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ ڈسپلن کولےکرچمپئن پریہ گاج گری ہے، یہ فیصلہ ریاستی صدراجے بھٹ نے فوری طورپرلیا ہے۔ ریاستی سکریٹری نیشنل بنسل نے اس کی اطلاع دی۔

پارٹی نے چمپئن پریہ کارروائی کچھ دن قبل ایک میڈیا اہلکارکو مبینہ طورپردھمکی دینے کے معاملے میں کی ہے۔ پہلے سے ہی ڈسپلن کی جانچ میں پھنسے چمپئن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا، جس میں وہ ایک میڈیا اہلکارکو دھمکا رہے تھے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بی جے پی کے نظم و ضبط کو لے کربھی کئی طرح کے سوال کھڑے ہوئے تھے۔

Loading...

رکن اسمبلی  معاملے پرتبادلہ خیال

رشی کیش کے پرمارتھ نکیتن میں بی جے پی کے ریاستی عہدیداران کی میٹنگ میں چمپئن معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلیٰ قیادت نے اب تک آئے شواہد کی بنیاد پرچمپئن کے سلوک کو ڈسپلن شکنی کے دائرے میں مانا، جس کے بعد پارٹی کے ریاستی صدراجے بھٹ نے ان کی بنیادی رکنیت کو تین ماہ کے لئے ختم کردیا۔ برتاو میں سدھار نہ آنے پرپارٹی مزید سخت فیصلہ لے سکتی ہے۔

میں پارٹی کی ڈسپلن پرعمل کرنے والا سپاہی

وہیں پارٹی سے معطل ہونے پربی جے پی رکن اسمبلی کنول پرنب سنگھ چمپئن نے کہا کہ میں پارٹی کا ڈسپلن پرعمل کرنے والا سپاہی ہوں۔ پارٹی کا فیصلہ سرماتھے پر ہے۔ کوئی پریشانی نہیں ہے، موقع ملے گا تو میں اپنا موقف رکھوں گا۔

Loading...