ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک: بی جے پی رکن اسمبلی نے اڑائی لاک ڈاون کی دھجیاں، برتھ ڈے پارٹی میں کھلائی بریانی

کرناٹک کے تروویکرے  (Turuvekere) سے بی جے پی رکن اسمبلی مسلے جے رام (Masale Jayaram نےگاوں میں یوم پیدائش پربڑی تقریب منعقدکی۔ اس میں انہوں نے باضابطہ طور پرکیک بھی کاٹا اوربریانی پارٹی کی۔

  • Share this:
کرناٹک: بی جے پی رکن اسمبلی نے اڑائی لاک ڈاون کی دھجیاں، برتھ ڈے پارٹی میں کھلائی بریانی
بی جے پی رکن اسمبلی نے کیک کاٹا۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کا انفیکشن پھیلنے سے روکنےکےلئے مرکز اور ریاستی حکومتیں ہرممکن کوشش کررہی ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاون (Lockdown) کیا گیا ہے۔ کسی بھی تقریب کے انعقاد پر پورے ملک میں اس وقت پابندی لگی ہوئی ہے، لیکن کچھ لوگ لاک ڈاون کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ ایسا ہی کرناٹک (Karnataka) کے تروویکرے (Turuvekere) کے بی جے پی رکن اسمبلی مسلے جے رام (Masale Jayaram) نےکیا۔ انہوں نے لاک ڈاون کو طاق پر رکھتے ہوئے اپنےگاوں میں یوم پیدائش کا جشن زوروشور سے منایا۔


رکن اسمبلی نے کیک کاٹا، بریانی کھلائی


بی جے پی رکن اسمبلی نے گاوں میں یوم پیدائش پر بڑی تقریب منعقد کی۔ اس میں انہوں نے باضابطہ طور پرکیک کاٹا۔ ان کے اس یوم پیدائش پارٹی میں سینکڑوں لوگ بھی پہنچے۔ ان میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل تھے۔ ان سبھی لوگوں کو رکن اسمبلی نے برتھ ڈے پارٹی کےطور پر بریانی کھلائی۔ ان کی اس پارٹی کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ ان میں پارٹی منعقد کرنےکی جگہ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


برتھ ڈے پارٹی میں اس طرح سے تقسیم کی گئی بریانی۔
برتھ ڈے پارٹی میں اس طرح سے تقسیم کی گئی بریانی۔


ملک میں تیزی سے بڑھ رہا ہے کورونا

ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا معاملہ جمعہ کو 7500 کے اعدادوشمار کو پارکرگیا اور اس خطرناک وبا سے اب تک 250 سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ وہیں حالات کا جائزہ لینےکےلئے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی میٹنگ سے ایک دن پہلے ’لاک ڈاون’ کو 30 اپریل تک بڑھانے والا پنجاب دوسرا صوبہ ہوگیا ہے۔

ملک میں 21 دنوں کا ہے لاک ڈاون

کورونا وائرس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کےلئےنافذ کئےگئے ملک گیرلاک ڈاون کو مزید دو ہفتے کے لئے بڑھائے جانے کے اشاروں کے درمیان مرکزی وزارت صحت نے 21 دنوں کےلاک ڈاون پر ریاستی حکومت سے ان کے مشورے طلب کئے ہیں۔ مختلف ریاستوں کے ذریعہ درج کئے گئے اور وہاں سے جمعہ کی شام 7 بجے تک موصولہ اعدادوشمارکو جمع کرکے تیارکئےگئے پی ٹی آئی کے اعدادوشمارکے مطابق ملک میں اس وائرس سے اب تک 7510 لوگ متاثر ہیں اور کم ازکم 251 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ 700 لوگ علاج کے بعد ٹھیک ہوگئے اورانہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ حالانکہ، مرکزی وزارت صحت کے شام کے اپڈیٹ کے مطابق اب تک 6761 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 206 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
First published: Apr 11, 2020 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading