بی جے پی ممبراسمبلی کوگولی ماری، ہولی ملن کےبہانےلکھیم پورمیں ہواحملہ

لکھیم پورکھیری صدرممبراسمبلی یوگیش ورما کوہولی ملنےکےبہانےنوجوان نےگولی ماردی ہے۔ سنگین طورپرزخمی ممبراسمبلی کوپرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

Mar 21, 2019 06:32 PM IST | Updated on: Mar 21, 2019 07:11 PM IST
بی جے پی ممبراسمبلی کوگولی ماری، ہولی ملن کےبہانےلکھیم پورمیں ہواحملہ

ممبراسمبلی کو ماری گولی

اترپردیش کےلکھیم پورکھیری - صدربی جے پی ممبراسمبلی یوگیش ورما کوگولی مارنےکا حادثہ سامنے آیا ہے۔ ہولی ملنےکے بعد بہانےآئےایک نوجوان نے ممبراسمبلی کوگولی مار دی۔ اس حادثہ میں ممبراسمبلی سنگین طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ممبران اسمبلی کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

حالانکہ ملزم شخص حادثہ کے بعد ہوئی ہنگامہ آرائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق گولی پیرمیں لگی ہے اورممبراسمبلی خطرے سے باہرہیں۔

Loading...

اس حادثہ میں ایک بالومافیا کےگروپ کا نام سامنےآرہا ہے۔ اترپردیش ڈی جی پی نےاس معاملےکوسنجیدگی سے لیتے ہوئے ممبراسمبلی کےگنرکومعطل کردیا ہے اورآئی رینج لکھنو کوفوراً لیری جانےکا حکم دیا ہے۔

Loading...