بی جے پی لیڈروں کےانتقال پربولیں پرگیہ ٹھاکر- اپوزیشن کرا رہا ہےجادو- ٹونا

بھوپال سے بی جے پی لیڈرسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنےحال کے ماہ میں بی جے پی کےاعلیٰ لیڈروں کےانتقال کولےکرعجیب وغریب بیان دیا ہے۔ اس کےبعد مدھیہ پردیش بی جے پی میں اچانک سے ہلچل بڑھ گئی ہے۔

Aug 26, 2019 04:04 PM IST | Updated on: Aug 26, 2019 04:19 PM IST
بی جے پی لیڈروں کےانتقال پربولیں پرگیہ ٹھاکر- اپوزیشن کرا رہا ہےجادو- ٹونا

بی جے پی لیڈروں کےانتقال پرپرگیہ ٹھاکرنےکہا - اپوزیشن کرا رہا ہے جادو - ٹونا۔

بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکرنےحال کےمہینوں میں بی جے پی لیڈروں کےانتقال پرعجیب وغریب بیان دیا ہے۔ انہوں نےخدشہ ظاہرکیا ہےکہ اپوزیشن بی جے پی لیڈروں پر'مارک شکتی' کا استعمال کررہا ہے۔ پرگیہ ٹھاکرنےبھوپال میں ارون جیٹلی اور سابق وزیراعلیٰ بابولال گورکوخراج عقیدت پیش کرنےکی تقریب میں سبھی لیڈروں کی موجودگی میں یہ بات کہی۔ واضح رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں میں بیماری کےسبب بی جے پی کےکچھ سینئرلیڈروں کا قبل ازوقت انتقال ہوگیا۔

مہاراج  نے کیا تھا محتاط

Loading...

بابولال گوراورارون جیٹلی کوخراج عقیدت پیش کرنےکےلئے بھوپال واقع بی جے پی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں بھوپال سے پارٹی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکربھی موجود تھیں۔ عوامی تقریب میں انہوں نےایک قصے کےذریعہ اپنی بات سامنے رکھی۔ پرگیہ ٹھاکرنےکہا 'میں جب الیکشن لڑرہی تھی، تب ایک مہاراج جی آئےتھے۔ انہوں نےکہا تھا کہ بہت برا وقت چل رہا ہے۔ اپوزیشن ایک 'مارک شکتی' کا استعمال آپ کی (سادھوی پرگیہ ٹھاکر) پارٹی (بی جے پی) اورلیڈروں کےلئےکررہا ہے'۔ حالانکہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکرنے'مہاراجہ جی' کے بارے میں اطلاع نہیں دی۔

پہلے ہی کیا تھا آگاہ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ٹھاکریہیں نہیں رکیں۔ انہوں نےکہا 'اس کے بعد میں یہ بات بھول گئی تھی، لیکن اب جب میں یہ دیکھتی ہوں کہ ہماری پارٹی کےلیڈرایک کے بعد ایک جارہے ہیں، (انتقال ہورہا ہے) تومجھےان مہاراج جی کی بات یاد آرہی ہے۔ بھلے ہی آپ اس پراعتماد کریں یا نہ کریں، لیکن یہی حقیقت ہےاوریہی ہورہا ہے'۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنےاس موقع پرحال ہی میں آنجہانی سبھی لیڈروں کےنام بھی لئے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنےاس موقع پرحال ہی میں انتقال ہونے والے سبھی لیڈروں کےنام بھی لئے۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکرنےمنوہر پاریکر، سشما سوراج، بابولال گوراوراب ارون جیٹلی کےانتقال کو'مہاراج جی' کی بات سے جوڑدیا۔

ریاستی بی جے پی میں اچانک بڑھی ہلچل

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکے بیان کے بعد ریاستی بی جے پی میں اچانک سے ہلچل مچ گئی ہے۔ بیان کےعوامی ہونےکےکچھ دیربعد ہی مدھیہ پردیش بی جے پی سربراہ راکیش سنگھ نےرکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرکوطلب کرلیا۔ ان سےبند کمرے میں بحث بھی کی گئی ہے۔ وہیں پارٹی کےسینئرلیڈرپربھات جھا نےسادھوی پرگیہ سنگھ کےاس بیان سے پلہ جھاڑلیا ہے۔ ان سےجب بھوپال کی رکن پارلیمنٹ کے بیان پروضاحت طلب کی گئی توانہوں نےکچھ بھی کہنےسےانکارکردیا۔

Loading...