உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی وزیراعظم کی گوتم گمبھیرنےکی سخت تنقید، عمران خان دہشت گردوں کے رول ماڈل

    گوتم گمبھیرنےکہا- عمران خان دہشت گردوں کے رول ماڈل ہیں۔

    گوتم گمبھیرنےکہا- عمران خان دہشت گردوں کے رول ماڈل ہیں۔

    بی جے پی رکن پارلیمنٹ اورسابق کرکٹرگوتم گمبھیرنے پاکستان کے وزیراعظم پرتنقید کرتے ہوئےانہیں دہشت گردوں کا رول ماڈل بتا دیا ہے۔

    • Share this:
      ٹیم انڈیا کے سابق کھلاڑی اورموجودہ رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیراپنے جارحانہ بیانات کولے کرمسلسل سرخیوں میں ہیں۔ اس باربی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرنے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تنقید کی ہے۔ گوتم گمبھیرنےانہیں دہشت گردوں کا رول ماڈل بتاتے ہوئےکھیل کمیونٹی سے بائیکاٹ کردینےکی بات کہی ہے۔

      گوتم گمبھیرنےعمران خان سے متعلق کیا ٹوئٹ

      گوتم گمبھیرنے عمران خان کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا 'ایک کھلاڑی کورول ماڈل مانا جاتا ہے۔ اچھے برتاؤ کا، اخلاقیات کا، کردارکی مضبوطی کا۔ حال ہی میں ہم نے ایک سابق کھلاڑی کوبھی بولتے دیکھا۔ دہشت گردوں کے رول ماڈل کے طورپر۔ عمران خان کوکھیل کمیونٹی سے نکال دینا چاہئے'۔

      گوتم گمبھیرکا پاکستانی وزیراعظم پر حملہ (ٹوئٹر)۔
      گوتم گمبھیرکا پاکستانی وزیراعظم پر حملہ (ٹوئٹر)۔


      واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان پرکئی بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے۔ انہوں نے پوری دنیا کوایٹمی جنگ سے بھی خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کئی غلطیاں بھی کی۔ عمران خان نے وزیراعظم نریندرمودی کوتین بارہندوستان کا صدربتا دیا تھا، جس کے سبب ان کا سوشل میڈیا پرکافی مذاق بنا اوراب گوتم گمبھیرنے ان پرطنزکسا ہے۔ گوتم گمبھیرصرف عمران خان ہی نہیں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بھی اکثرتنقید کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں شاہد آفریدی نے کشمیرپرمتنازعہ بیان دیا تھا، جس پرگوتم گمبھیرنے انہیں زبردست جواب دیا تھا۔

      عمران خان پرگوتم گمبھیرنےکیا طنز۔
      عمران خان پرگوتم گمبھیرنےکیا طنز۔


      دھون نے بھی دیا تھا آفریدی کوجواب

      حال ہی میں شاہد آفریدی کوشکھردھون نے بھی زبردست جواب دیا تھا۔ شاہد آفریدی کے کشمیرکولےکرکئےگئے ٹوئٹ پرشکھردھون نے جواب میں لکھا تھا 'پہلے خود کے ملک کےحالات سدھارو۔ اپنی سوچ اپنے پاس رکھو۔ اپنے ملک کا جو ہم کررہے ہیں، وہ اچھا ہی ہےاورآگے جوکرنا ہے وہ ہمیں اچھے سے معلوم ہے۔ زیادہ دماغ مت لگاؤ'۔
      First published: