ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا مریضوں کے سامنے پاکستانی ڈاکٹرس کررہے ہیں ڈانس، گوتم گمبھیر بولے- جہاں بھی ہو سن لو...

سابق ہندوستانی کرکٹر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرنے شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کا ہے، جہاں ڈاکٹرس کورونا وائرس کے مریضوں کے سامنے ڈانس کر رہے ہیں۔

  • Share this:
کورونا مریضوں کے سامنے پاکستانی ڈاکٹرس کررہے ہیں ڈانس، گوتم گمبھیر بولے- جہاں بھی ہو سن لو...
گوتم گمبھیر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جہاں بھی ہو سن لو۔

نئی دہلی: پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کے سبب کہرام مچا ہوا ہے۔ بیشتر ممالک کے اسپتال کورونا مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ مریضوں کا علاج کرنے اور ان کو اس سے لڑنے کی ہمت دینے کےلئے ڈاکٹرس دن ورات مصروف ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو سابق ہندوستانی کرکٹر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرنے شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کا ہے، جہاں ڈاکٹرس کورونا وائرس کے مریضوں کے سامنے ڈانس کر رہے یہں۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہےکہ کورونا کے مریض بستر پر لیٹے ہوئے ہیں اور ڈاکٹرس پی پی ای گیئر میں ہیں اور چٹا چولا پر ڈانس کر رہے ہیں۔


پوری دنیا میں ڈاکٹرس اس خطرناک وبا سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ پوری طرح سے نیند لئے بغیر ہی دن ورات کام کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ڈاکٹرس کچھ فن کرکے مریضوں کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سابق ہندوستانی کرکٹر نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جہاں بھی ہو سن لو، چٹا چولا۔ انہوں نے مزید لکھا نیا پاکستان۔




جہاں پوری دنیا میں کورونا کے معاملے ساڑھے 18 لاکھ پہنچ چکے ہیں، وہیں ہندوستان میں یہ اعدادوشمار 8 ہزار سے زیادہ ہوگیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد 5300 سے زیادہ ہوگئی ہے، جس میں سے 90 سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ پاکستان میں کئی بڑے شہر لاک ڈاون ہیں۔

گوتم گمبھیر ایسے کر رہے ہیں مدد

وہیں گوتم گمبھیر بھی اپنے ملک کو اس پریشانی سے باہر نکالنے میں اپنا تعاون دینے کے لئے آگے آئے۔ اس ماہ کے آغاز میں انہوں نے پرائم منسٹر سٹیزن ایسسٹینس اور پی ایم کیئرس فنڈ میں اپنی دو سال کی تنخواہ عطیہ کی۔ اس کے علاوہ کچھ دن پہلے ہی گوتم گمبھیر نے دہلی کے ایل این جے پی اسپتال کو ایک ہزار پی پی آئی کٹس دیئے تھے۔
First published: Apr 13, 2020 08:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading