ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ سومترا خان نے بیوی کو طلاق دینے کا اعلان کردیا

ترنمو ل کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سجاتا منڈل کے شوہر اور بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر سومترا خان نے کہا کہ آج کا دن ان کے لئے مایوسی والادن ہے۔ وہ اپنی اہلیہ سجاتا منڈل مترا خان کے اس قدم سے دکھی ہیں اور جب انہوں نے یہ قدم اٹھا لیا ہے تو میں نے سجاتا منڈل کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 21, 2020 10:13 PM IST
  • Share this:
ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ سومترا خان نے بیوی کو طلاق دینے کا اعلان کردیا
ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ سومترا خان نے بیوی کو طلاق دینے کا اعلان کردیا

کولکاتا: اہلیہ کے ترنمو ل کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر سومترا خان نے کہا کہ آج کا دن ان کے لئے مایوسی والادن ہے۔ وہ اپنی اہلیہ سجاتا منڈل مترا خان کے اس قدم سے دکھی ہیں اور جب انہوں نے یہ قدم اٹھا لیا ہے تو میں نے سجاتا منڈل کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بشنو پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ سومترا خان نے روتے ہوئے کہا کہ سجاتا منڈل نے جو قدم اٹھایا ہے، ممکن ہے کہ ان کے لئے بہتر ہوگا مگر میرے تعلقات ان سےختم ہوگئے ہیں، میں جلد ہی ان کو طلاق کا نوٹس بھجواوں گا۔


سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں سجاتا منڈل نے ہی سومترا خان کے انتخابی مہم کی پوری ذمہ داری اٹھائی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس کے خلاف سخت بیانات بھی دیئے تھے۔ سجاتا منڈل بی جے پی میں بہت ہی زیادہ سرگرم تھیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے سجاتا منڈل اور سومترا خان کے درمیان تعلقات بہتر نہیں تھے اور دونوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے تھے۔ اس درمیان سجاتا منڈل نے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


 بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر سومترا خان کی اہلیہ سجاتا منڈل نے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر سومترا خان کی اہلیہ سجاتا منڈل نے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔


بی جے پی لیڈر سومترا خان نے کہا کہ وہ سجاتا منڈل کے اس قدم سے کافی مایوس ہیں۔ میں جلد ہی انہیں طلاق کا نوٹس بھیجوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ سجاتا منڈل کا قدم بہتر ہوگا، مگر میرے تعلقات ان سے ختم ہوگئے۔ اگر آپ زندگی میں بڑی غلطی کرتے ہیں۔ طلاق کا نوٹس بھیجتا ہوں آہ اس پر دستخط کریں۔ بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ سومترا خان نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ان کے گھر کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ سیاست کرتے وقت مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میرے ہی گھرکی لکشمی کب چوری ہوگئی۔ 10 سالوں سے میرا ان سے تعلق تھا، مگر آج ہم دونوں اس مقام پر آگئے ہیں۔ آج میں نے سجاتا منڈل کو خان کے لقب سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ براہ کرم آئندہ سے آپ اپنے نام کے ساتھ خان نہیں لگائیں گی۔ میں بی جے پی کے لئے کام کرتا رہوں گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سجاتا منڈل کو سیکورٹی ملنی چاہئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 21, 2020 09:58 PM IST