ہوم » نیوز » وطن نامہ

مساجد کی تعداد میں اضافے پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تشویش کا شکار، لیفٹننٹ گورنر کولکھا خط

مغربی دہلی سے بی جےپی کے رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے دہلی میں ’مسجدوں کے بڑھنے‘ پر سوال اٹھاتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Share this:

مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے دہلی میں ’مسجدوں کے بڑھنے‘ پر سوال اٹھاتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ورما نے لیفٹننٹ گورنر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ دہلی میں مسجدوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ٹریفک نظام پر اثر پڑنے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے خط میں دعوی کیا ہے کہ ان کے پارلیمانی حلقے سمیت دارالحکومت کے مختلف حصوں میں سرکاری زمین اور سڑکوں پر مسجدوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔

بی جےپی لیڈر نے خط میں انل بیجل سے اس سلسلے میں فوری طورپر کارروائی کی اپیل کی ہے۔انہوں نے لکھا،’’میں پوری دہلی اور خصوصاً اپنے پارلیمانی حلقوں کے کچھ خاص حصوں میں سرکاری زمین ،سڑکوں اور ویران جگہوں پر مسجدوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کے ایک خاص طریقے کی طرف آپ کی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

پریوش ورما نے امیدظاہر کی ہے کہ لیفٹننٹ گورنر اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور جلد ہی اس پر کارروائی کی جائےگی۔

First published: Jun 19, 2019 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading