உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    BJP National Executive Committee: وزیر اعظم مودی کے ماڈل آف گورننس کی تعریف، اگنی پتھ اسکیم سے ملیں گے روزگار کے مواقع

    BJP National Executive Committee: وزیر اعظم مودی کے ماڈل آف گورننس کی تعریف، اگنی پتھ اسکیم سے ملیں گے روزگار کے مواقع

    BJP National Executive Committee: وزیر اعظم مودی کے ماڈل آف گورننس کی تعریف، اگنی پتھ اسکیم سے ملیں گے روزگار کے مواقع

    BJP National Executive Committee: بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں پہلے دن اقتصادی قرارداد منظور کی گئی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کو بتایا کہ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے گورننس ماڈل کی تعریف کی گئی۔

    • Share this:
      حیدرآباد : بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں پہلے دن اقتصادی قرارداد منظور کی گئی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کو بتایا کہ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے گورننس ماڈل کی تعریف کی گئی۔ پارٹی کی قومی ایگزیکٹو نے مرکزی حکومت کی طرف سے غریبوں اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ اس میں اگنی پتھ، گتی شکتی سمیت دیگر اسکیمیں شامل ہیں، جن سے ملک کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

      کورونا کے دور میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اس وبا سے بہتر طریقے سے لڑا گیا۔ بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو نے اس کی تعریف کی۔ دھرمیندر پردھان نے کہا کہ جب دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے حالات خراب تھے، ایسے وقت میں ہندوستان نے اس وبا کا مضبوطی سے مقابلہ کیا۔ دوسرے ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان نے 1.5 سال میں اپنی نصف آبادی کا کووڈ-19 ویکسینیشن کیا۔ پولیو  کا ٹیکہ ملنے میں ہمیں 30 سال لگ گئے، ہمیں 2014 میں وراثت میں ملی چیزوں کو نہیں بھولنا چاہئے ۔

      مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ "پالیسی پیرالائز" سے "ڈبل ڈیجٹ گروتھ " کی طرف بڑھنا کوئی چھوٹی کامیابی نہیں ہے۔ خواہ وہ "خواہش مند اضلاع ہوں، جن دھن، مدرا یوجنا یا یہاں تک کہ کووڈ کے دوران 80 کروڑ لوگوں کو راشن، وزیر اعظم مودی کا ماڈل بے مثال تھا۔"

      پچھلے 25 مہینوں میں حکومت نے غریبوں کو راشن فراہم کرنے میں پیسہ خرچ کیا۔ قومی ایگزیکٹو میں اقتصادی تجویز کے تحت برآمدات اور ایف ڈی آئی بڑھانے جیسے معاملات پر بھی حکومت کی تعریف کی گئی۔

      مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہندوستان خود کو ایک مضبوط اقتصادی طاقت کے طور پر قائم کرنے میں کامیاب رہا ہے اور آنے والے برسوں میں سرکاری اور نجی اداروں کے ذریعہ شروع کئے گئے مختلف پروجیکٹوں کے ذریعہ روزگار کے بہت سارے مواقع پیدا ہوں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: