உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ آج، اسمبلی انتخابات پر کیا جائے گا غور و خوض، وزیر اعظم مودی بھی کریں گے شرکت

    پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر غور و خوض کے لئے بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ ہوگی۔

    پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر غور و خوض کے لئے بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ ہوگی۔

    BJP National Executive Meeting: بی جے پی (BJP) آج نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس دوران پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (Assembly Elections in Five States) اور تنظیمی موضوعات پر تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بی جے پی (BJP) اتوار کو نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس دوران پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (Assembly Elections in Five States) اور تنظیمی موضوعات پر تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔ خبر ہے کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi)، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی بڑے نام شامل ہوسکتے ہیں۔ خاص بات ہے کہ حال ہی میں ہوئے 13 ریاستوں میں تین لوک سبھا اور 29 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی کارکردگی ملی جلی تھی۔

      کورونا وائرس وبا کے بعد پہلی بار منعقد ہو رہی اس میٹنگ کا انعقاد ’ہائی برڈ‘ موڈ پر کیا جائے گا۔ اس کے تحت کچھ رکن دہلی میں انفرادی طور پر میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ وہیں کچھ اراکین ورچوئل میٹنگ کا حصہ بنیں گے۔ ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ میں معاملے کے جانکار پارٹی کے عہدیداران کے حوالے سے لکھا ہے کہ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، قومی صدر جے پرکاش نڈا سمیت بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کے 124 اراکین شامل ہوں گے۔

      اس طرح ہوگا پروگرام

      رپورٹ کے مطابق، میٹنگ میں افتتاحی خطاب قومی صدر جے پی نڈا کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔ جبکہ اختتام پر وزیر اعظم مودی کا خطاب ہوگا۔ پروگرام کی شروعات کے بعد اراکین قومی موضوعات اور ایجنڈا پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ساتھ ہی میٹنگ کے انعقاد کے مقام پر پارٹی مودی حکومت کے ’آتم نربھر بھارت‘ پروگرام کی نمائش کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ میں کم از کم ایک سیاسی تجویز منظور ہونے کا امکان ہے۔

      اس کے علاوہ پارٹی کے اراکین کووڈ-19 وبا کے دوران جان گنوانے والوں کے لئے تعزیتی پیغام بھیجیں گے۔ امکان ہے کہ اس دوران وہ وبا سے لڑنے کے دوران پارٹی کی کوششوں پر بھی بات کریں گے۔ حال ہی میں منعقدہ الیکشن میں بی جے پی کی کارکردگی کچھ ریاستوں میں بہتر تو کچھ ریاستوں میں کافی خراب رہی تھی۔ پارٹی نے آسام اور مدھیہ پردیش میں جیت حاصل کی، لیکن ہماچل پردیش میں سبھی تین اسمبلی اور ایک لوک سبھا سیٹ گنوا دی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: